امت شاہ نے کہا- کانگریس او بی سی مخالف پارٹی ہے
اشوک نگر، 26 اپریل (ہ س)۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ م
امت شاہ نے کہا- کانگریس او بی سی مخالف پارٹی ہے


اشوک نگر، 26 اپریل (ہ س)۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ ملک کے وسائل پر قبائلیوں، دلتوں، غریبوں اور او بی سی کا پہلا حق ہے، لیکن کانگریس کہتی ہے کہ ملک کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کانگریس کے ارادوں کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔ کانگریس او بی سی مخالف پارٹی ہے۔انہوں نے او بی سی کمیشن نہیں بنایا۔ برسوں سے او بی سی زمرے کے لوگوں کو مرکزی اداروں میں ریزرویشن نہیں دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے اس ملک کی ترقی میں سب سے پہلی ترجیح ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے نیٹ امتحان اور میڈیکل میں داخلوں میں 27 فیصد ریزرویشن دینے کا کام کیا ہے۔

امت شاہ گنا لوک سبھا حلقہ کے امیدوار جیوترادتیہ سندھیا کی حمایت میں پپپریا کے منڈی کمپلیکس میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا کو دوبارہ نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ تین طلاق کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ یہ ملک شریعت قانون سے چلے گا کیا؟ اس پرسنل لا کو نہیں آنے دیں گے۔ یہ ملک یکساں سول کوڈ کے تحت چلے گا۔ ہم اتراکھنڈ میں یو سی سی لائے ہیں، وعدہ کیا ہے کہ ہم اسے پورے ملک میں نافذ کریں گے۔ کانگریس 70 سال تک آرٹیکل 370 کو اپنے بچوں کی طرح پالتی رہی، جب کہ وزیر اعظم مودی نے 5 اگست 2019 کو کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ایک ہی جھٹکے میں ختم کردیا۔

شاہ نے کہا کہ گنا والوں کو دو لیڈر ملیں گے۔ ایک جیوترادتیہ اور دوسرے موجودہ ایم پی کے پی یادو ہیں۔ کے پی یادو نے علاقے کی بہت خدمت کی ہے، ان کی فکر مجھ پر چھوڑ دو۔ سندھیا خاندان نے اس علاقے کو اپنے بچوں کی طرح پالا ہے۔ میں راجہ صاحب کے لیے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔ سندھیا میرے دوست اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بھی ہیں۔ انہیں فتح یاب کرتے وقت یاد رکھیں کہ سندھیا کو دیا گیا ووٹ نریندر مودی کو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ منگاولی-کروائی 260 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ 112 کروڑ روپے گنا میں ہاوسنگ اسکیم میں، 45 کروڑ روپے سے ہوائی اڈے، 83 کروڑ ہیلتھ سینٹر، 560 کروڑ چندیری مائیکرو اریگیشن پروجیکٹ، 90 کروڑ روپے ملہار گڑھ مائیکرو اریگیشن میں لگائے۔ پنہیٹی آبپاشی پروجیکٹ، مادھو راو سندھیا بیراج تعمیر کروایا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ تین ماہ قبل عوام نے اسمبلی میں 163 سیٹیں دیکر حکومت بنائی تھی۔ پہلے گنا کے نوجوان گوالیار جا کر تعلیم حاصل کرتے تھے۔ ہم نے دو ماہ کے اندر گنا میں ایک یونیورسٹی بنائی۔ ہم نے اس میں 78 کالجوں کو شامل کیا ہے۔ مرکزی وزیر سندھیا نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande