ای ڈی نے رانچی میں وزیر عالمگیر کے پرائیویٹ سکریٹری کے نوکر کے گھر سے 25 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کی
رانچی، 06 مئی (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج صبح جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں بڑی کارر
Rs 25 cr from servant of private sec of Minister Alamgir


رانچی، 06 مئی (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج صبح جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں بڑی کارروائی کی ہے۔ گرفتار انجینئر ویریندر رام کے معاملے میں ای ڈی کی ٹیم نے جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے گھریلو ملازم کے گھر سے 25 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کی ہے۔ ای ڈی نے فروری 2023 میں جھارکھنڈ دیہی ترقی محکمہ کے چیف انجینئر ویریندر رام کو کچھ اسکیموں کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

ای ڈی کی ٹیم نے رانچی کے سیل سٹی سمیت کل نو مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ سیل سٹی میں روڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر وکاس کمار کے ٹھکانے کی ایک ٹیم تلاش کر رہی ہے۔ دوسری ٹیم نے بریاتو، مورہآبادی اور بوڑیا کے علاقوں میں چھاپہ مارا ہے۔ اس کے علاوہ ای ڈی نے کچھ دوسرے سیاست دانوں اور عہدیداروں کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande