بغیر بتائےگیہوں کاٹنے چلی گئی اہلیہ ، ناراض شوہر نے گھر میں لگائی آگ، پڑوسیوں کے بھی پانچ گھر جلے
مظفر پور، 25 اپریل(ہ س)۔ بہار کے مظفر پور سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں گیہوں کاٹن
بغیر بتائےگیہوں کاٹنے چلی گئی اہلیہ ، ناراض شوہر نے گھر میں لگائی آگ، پڑوسیوں کے بھی پانچ گھر جلے


بغیر بتائےگیہوں کاٹنے چلی گئی اہلیہ ، ناراض شوہر نے گھر میں لگائی آگ، پڑوسیوں کے بھی پانچ گھر جلے


بغیر بتائےگیہوں کاٹنے چلی گئی اہلیہ ، ناراض شوہر نے گھر میں لگائی آگ، پڑوسیوں کے بھی پانچ گھر جلے


مظفر پور، 25 اپریل(ہ س)۔

بہار کے مظفر پور سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں گیہوں کاٹنے پربیوی سے ناراض شوہر نے اپنے ہی گھر میں آگ لگا دی ۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ کے شعلے بھڑکنے لگے۔ آہستہ آہستہ آگ پڑوسیوں کے 5 گھروں تک پہنچ گئی جب زوردار شعلے نکلے تو گاؤں والوں میں بھگدڑ مچ گئی۔معاملہ باندرہ بلاک کے ہٹھا تھانہ علاقے کے مُنی گاؤں کا ہے۔ جہاں ایک کسان کے کھیت میں اہلیہ کے گیہوںکاٹنے سے ناراض شوہر نے پہلے اہلیہ کی جم کر پٹائی کی پھر گھر میں آگ لگا دی۔

جو بھی یہ خبر سن رہا ہے وہ حیرت کا اظہار کر رہا ہے۔ کوئی اپنے گھر کو کیسے آگ لگا سکتا ہے؟ اس واقعے کے باعث پانچ گھروں میں آگ لگ گئی اور تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ بتایا گیا کہ اہلیہ کی پٹائی کے بعد گاؤں کے کچھ لوگوں نے شوہر کو بھی پٹائی کر دی۔ اس سے وہ کافی ناراض ہوگیا۔ اس کے بعد اس کی اہلیہ سے جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد شوہر نے گھر میں آگ لگا دی۔ آہستہ آہستہ آگ پڑوسی کے 5 گھروں تک پہنچ گئی ۔ اس میں ایک ایک کرکے پانچوں مکانات مکمل طور پر جل گئے۔

آگ اس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب دو سلنڈر پھٹ گئے۔ جس کی وجہ سے آگ کے شعلے دوسرے گھروں کی طرف بڑھنے لگے۔ آگ میں کئی بکریاں بھی زندہ جل گئیں۔ ایک اندازے کے مطابق 10 لاکھ روپے سے زائد کی املاک جل گئی ہوں گی ۔ واقعے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگوں نے واقعے کی اطلاع فائر بریگیڈ اور مقامی تھانہ کو دی۔ کسی طرح آگ پر قابو پایا جا سکا۔

ادھر واقعہ سے ناراض لوگوں نے ملزم نریش سہنی کو شدید گرمی میں سرعام تھریشر سے باندھ دیا۔ اس دوران اس کی پٹائی بھی کی گئی۔ مشتعل لوگوں کا کہنا تھا کہ نریش سہنی اکثر نشے میں دھت رہتے ہیں اور گاؤں میں پریشانی پیدا کرتے ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ کو بھی مارتا ہے۔ رات اس نے اپنی اہلیہ کو لکڑی کے ڈنڈے سے بے دردی سے پیٹا۔ اگلے دن اس نے اپنے ہی گھرمیں آگ لگا دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی باندرہ کے سی او انکور رائے موقع پر پہنچے اور نریش کو آزاد کراکے ہتھا تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا۔ یرغمال بنائے گئے نریش سہنی نے بتایا کہ اس کی بیوی اس کی مرضی کے خلاف گاؤں والوں کے کھیت میں کام کرنے گئی تھی جس کی وجہ سے جھگڑا ہوا۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande