آر جے ڈی امیدوار بیما بھارتی کے پی اے سے 10 لاکھ روپے کی نقدی برآمد
پورنیہ، 25 اپریل(ہ س)۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے ایک روز قبل پورنیہ پولیس نے ای
آر جے ڈی امیدوار بیما بھارتی کے پی اے سے 10 لاکھ روپے کی نقدی برآمد


پورنیہ، 25 اپریل(ہ س)۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے ایک روز قبل پورنیہ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے آر جے ڈی امیدوار بیما بھارتی کے دو پی اے سے 10 لاکھ نقدی ضبط کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ رقم اروند جیسوال اور مہاویر منڈل نامی افراد سے برآمد کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رپولی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ آر جے ڈی کی لوک سبھا امیدوار بیما بھارتی کے دو ساتھی نقدی لے کر جارہے ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے فور وہیلر پر سفر کرنے والے دونوں افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ان سے 10 لاکھ روپے کی نقدی ضبط کی گئی، پوچھ گچھ کے دوران دونوں افراد نے اپنے نام اروند جیسوال اور مہاویر منڈل بتائے۔

ووٹنگ سے قبل 10 لاکھ روپے کی وصولی کو بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا اور کہاں خرچ ہونا تھا۔ فی الحال پولیس حراست میں لیے گئے لوگوں سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔

واضح ہو کہ پورنیہ میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یعنی 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس بار بہار کی سب سے مقبول لوک سبھا سیٹ پورنیہ میں سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جے ڈی یو کے موجودہ ایم پی سنتوش کشواہا اور آر جے ڈی کی بیما بھارتی کے علاوہ آزاد امیدوار پپو یادو بھی میدان میں ہیں۔ تین بار پورنیہ سے ایم پی رہ چکے پپو یادو کے انتخابی میدان میں اترنے کے بعد مقابلہ کافی دلچسپ ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande