آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جموں، 25 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر ایس سی ای آر ٹی
آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان


آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جموں، 25 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر ایس سی ای آر ٹی کی طرف سے آٹھ ویں جماعت کے نتائج کا رات گئے اعلان کر دیا گیا۔ یہ نتائج ایک طرح سے فلاپ شو ثابت ہوئے کیونکہ متعلقہ ڈائٹ کی ویب سائٹس غیر فعال پائی گئی جس وجہ سے والدین اور طلبا پریشان رہے۔ سرکاری مواصلت کے مطابق اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے ہارڈ اور سافٹ زونوں میں سیشن 2023-24 کے لیے مڈل اسٹینڈرڈ امتحان کے نتائج کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ایس سی ای آر ٹی نے فیصلہ کیا کہ ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے متعلقہ پرنسپل ایک ہی بار میں نتیجہ کا اعلان کریں گے۔

حکام نے جموں اور کشمیر م کے تمام پرنسپل ڈائٹ کو مطلع کیا تھا کہ مڈل اسٹینڈرڈ امتحان سیشن 2023-24 کے نتائج کا اعلان 24 اپریل کو تمام رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے بعد ایک ہی بار میں ہارڈ اور سافٹ زون میں کیا جائے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آٹھویں جماعت کے امتحان میں تقریباً 165000 طلباء نے شرکت کی جن میں سے 158000 طلباء کو اہل قرار دیا گیا ہے۔ تاہم جیسے ہی آٹھویں جماعت کے نتائج کے اعلان کی خبر پھیلی، والدین نے متعلقہ ڈائٹ کی ویب سائٹس کو سرفنگ کرنا شروع کر دیا لیکن تمام ویب سائیٹس بے ترتیب پائی گئیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ سرور میں کچھ مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ڈائٹ ویب سائٹس کام نہیں کر رہی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande