بی جے پی کی خاتون امیدوار پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ابھیشیک بنرجی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت
کولکاتا، 25 اپریل (ہ س)۔ مالدہ جنوبی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار شری روپا مترا چودھری عرف نربھی
بی جے پی کی خاتون امیدوار پر قابل اعتراضتبصرہ کرنے پر ابھیشیک بنرجی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت


کولکاتا، 25 اپریل (ہ س)۔ مالدہ جنوبی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار شری روپا مترا چودھری عرف نربھیا دیدی کے خلاف ابھیشیک بنرجی کی طرف سے قابل اعتراض الفاظ کے استعمال کو لے کر بی جے پی نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پارٹی لیڈر ششیر باجوریا کے دستخط کے ساتھ جمعرات کو یہ شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس میں بدھ کو ایک جلسہ عام کے دوران ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ نربھیا دیدی کے لیے استعمال کئے گئے لفظ بے حیا کا ذکر کیا گیاہے اور کہا گیا ہے کہ یہ خواتین کی توہین ہے۔

بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے بھی ابھیشیک بنرجی کے اس بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر لکھا، ” ہم ایم ایل اے اور مالدہ دکشن سے امیدوار شری روپا مترا چودھری کے خلاف ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ کی گئی خواتین مخالف اور قابل اعتراض تبصرے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ایک خاتون کو بے شرم کہنا ان کا کلاس اور پرورش کو ظاہر کرتا ہے“۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی اور ابھیشیک بنرجی (بنگال کی وزیر اعلیٰ کے منھ پھٹ بھتیجے) اور شیخ شاہجہاں جیسےریپسٹ اور انوبرت منڈل جیسے غنڈوں کے محافظ ، شاید یہ نہیں جانتے کہ شاید ان کے نام کے ساتھ جڑا نربھیا کا لفظ مالدہ میں نربھیا گرام کی تعمیر کی وجہ سے ہے۔ یہاں خواتین کو ریپ اور اسمگلنگ سے بچانے کی وجہ سے انہیں یہ نام ملا ہے۔ انہوں نے یہ کام بغیر کسی سیاسی وابستگی کے اپنے طور پر کیا۔ خواتین کی توہین کرنا ٹی ایم سی کے لیے شرمناک ہے۔

ہندوستھان سماچار

Complaint against Abhishek for remarks on BJP candidate


 rajesh pande