سی ٹیگ سینٹر نے لا کوچنگ کا آغاز کیا
نئی دہلی،25اپریل(ہ س)۔ ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس (سی ٹیگ) کے
سی ٹیگ


نئی دہلی،25اپریل(ہ س)۔

ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس (سی ٹیگ) کے مغربی بنگال چیپٹر نے حال ہی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشد آباد سنٹر کے ساتھ ملکر لا کے کلیٹ میں داخلہ امتحانات کے لیے کوچنگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ یونیورسٹی کے ایم بی اے سیمینار ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبائ کو تیاری کے میٹیریل سمیت ضروری سازو سامان مہیا کرانے گئے۔

اس تقریب میں معزز معززین شہر کی شاندار موجودگی رہی ، بشمول ڈاکٹر نگمانند بسواس، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، مرشد آباد میں ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر؛ ڈاکٹر سید عاطف جیلانی، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن؛ شائلہ محمود، شعبہ قانون میں اسسٹنٹ پروفیسر۔ ڈاکٹر محمد سرور عالم، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن؛ Adv. محمد اسماءالحق، سماجی کارکن اور ایڈوکیٹ سجادہ خاتون شریک ہوئیں۔کوچنگ پروگرام کو مختلف کورسیز کے داخلہ ٹیسٹ جیسے ایل ایل بی اے ایم یو،سی ایل اے ٹی کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس میدان میں ماہر پیشہ ور افراد کے تحت، اے ایم یومرشد آباد سنٹر میں کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا جس سے تعلیمی قابلیت کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔اس موقع پر سی ٹی اے جی مغربی بنگال کوآرڈینیٹر فاروق بھی موجود تھے۔اس سینٹر سے پڑھ کر بہت سے طلباءنے ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتوں میں باوقار عہدے حاصل کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande