مدھیہ پردیش میں 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، طالبات نے پھر بازی ماری
دسویں جماعت میں 58.10 فیصد اور 12ویں جماعت میں 64.49 فیصد طلبات ہوئیں کامیاب بھوپال، 24 اپریل (ہ س)۔
مدھیہ پردیش میں 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، طالبات نے پھر بازی ماری


مدھیہ پردیش میں 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، طالبات نے پھر بازی ماری


دسویں جماعت میں 58.10 فیصد اور 12ویں جماعت میں 64.49 فیصد طلبات ہوئیں کامیاب

بھوپال، 24 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ایم پی بورڈ) کے ذریعہ منعقدہ 10ویں (ہائی اسکول) اور 12ویں (ہائر سیکنڈری) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس بار دسویں جماعت میں 58.10 فیصد ریگولر طلباء اور 12ویں جماعت میں 64.49 فیصد ریگولر طلباء پاس ہوئے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی طالبات نے بازی ماری۔ ریگولر طلباء میں دسویں جماعت میں 54.35 فیصد طلباء اور 61.88 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئیں۔ وہیں 12ویں جماعت میں 60.55 فیصد لڑکے اور 68.43 فیصد لڑکیاں پاس ہوئی ہیں۔ منڈلا کی انوشکا اگروال نے 10ویں میں ٹاپ کیا ہے۔ انوشکا کو 495 نمبر ملے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں پچھلے سال کی طرح اس بار بھی دونوں بورڈ امتحانات کے نتائج بدھ کی شام چار بجے ڈویژنل دفتر میں ایک ساتھ جاری کیے گئے۔ اس موقع پر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی پرنسپل سکریٹری رشمی ارون شمی، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کی کمشنر شلپا گپتا اور سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے سکریٹری کے ڈی ترپاٹھی موجود تھے۔

منڈلا کی انوشکا اگروال نے دسویں جماعت میں 495 نمبر حاصل کئے ہیں اور ٹاپر بنی ہیں۔ اس کے بعد کٹنی کی ریکھا ریباری 493 نمبروں کے ساتھ، آگر مالوا کی ایشیتا تومر 493 نمبروں کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح 12ویں کلاس میں شاجاپور کے جینت یادو نے 487 نمبر حاصل کرکے آرٹس گروپ میں ٹاپ کیا ہے۔ وہیں ریوا کی انشیکا مشرا 493 نمبر لے کر ریاضی گروپ میں ٹاپر بنی ہیں۔ کامرس گروپ میں ودیشا کی مسکان ڈانگی 493 نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہیں۔

اس سال ان دونوں امتحانات میں 17.. لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی تھی۔ اس بار ہائی اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحان میں 8 لاکھ 21 ہزار 86 طلباء نے بطور ریگولر امیدوار شرکت کی اور 1 لاکھ 5 ہزار 413 طلباء خود مطالعہ امیدواروں کے طور پر شریک ہوئے۔ اس سال 58.10 فیصد ریگولر امیدوار اور 13.26 فیصد سیلف اسٹڈی امیدواروں نے ہائی اسکول کا امتحان پاس کیا ہے۔ امتحان میں 54.35 فیصد ریگولر لڑکے اور 61.88 فیصد ریگولر لڑکیاں کامیاب ہوئیں۔ 8,21,086 ریگولر امیدواروں کے امتحان نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے 3,05,067 امیدوار فرسٹ ڈویژن میں، 1,69,863 امیدوار سیکنڈ ڈویژن اور 2145 امیدوار تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 4,77,075 امیدوار امتحان میں کامیاب ہوئے جن کا نتیجہ 58.10 فیصد رہا۔ 100391 امیدواروں نے سپلیمنٹری کے لیے اہلیت حاصل کی ہے۔ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی ہائی اسکول کے امتحان میں دو مضامین میں فیل ہونے والے امیدواروں کو سپلیمنٹری اہلیت دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار/عبد الواحد


 rajesh pande