سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے معاملے میں لارنس گینگ کے پانچ ملزمین بہار سے گرفتار۔
ممبئی، 24 اپریل (ہ س) ۔ ممبئی پولیس نے فلم اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر ہوائی فائرنگ کیس میں بہا
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے معاملے میں لارنس گینگ کے پانچ ملزمین بہار سے گرفتار۔


ممبئی، 24 اپریل (ہ س) ۔

ممبئی پولیس نے فلم اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر ہوائی فائرنگ کیس میں بہار سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ان پانچوں کو بدھ کو بہار سے ممبئی لائی تھی۔ ان تمام نوجوانوں کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ سے بتایا جاتا ہے۔

ممبئی پولیس ذرائع کے مطابق سلمان خان ہاؤس فائرنگ کیس کی تحقیقات میں بہار سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ملوث ہونے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی اس پر ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم نے منگل کی رات بہار کے مغربی چمپارن کے گوناہا تھانہ علاقے کے ماساہی گاؤں میں چھاپہ مار کر آشیش اور انکیت سمیت پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ان پانچ نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے ممبئی لایا گیا ہے۔

اس معاملے میں ممبئی پولیس نے وکی اور ساگر نامی ملزموں کو گجرات سے گرفتار کیا تھا۔ دونوں 25 اپریل تک پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ان سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 14 اپریل کی صبح گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر گولیاں چلانے کے بعد وکی اور ساگر نے انکت اور آشیش سے موبائل فون کے ذریعے بات کی تھی۔ گاؤں کے تین اور نوجوان اس معاملے میں انکت اور آشیش کی مدد کر رہے تھے۔

سلمان خان کی رہائش گاہ پر ہوائی فائرنگ کے بعد وکی اور ساگر نے پستول اور کارتوس سورت کی تاپی ندی میں پھینک دیے تھے۔ ممبئی پولیس نے تقریباً 30 گھنٹے کے تلاشی آپریشن کے بعد سورت میں تاپی ندی سے دو پستول برآمد کیے ہیں۔ یہ تلاشی مہم ممبئی پولیس کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دیا نائک کی قیادت میں چلائی گئی۔

پولیس کے مطابق وکی اور ساگر نے بہار کے چمپارن میں پستول سے فائرنگ کی مشق کی تھی۔ دونوں کو 13 اپریل کو گولی مارنے سے چند گھنٹے قبل پستول اور کارتوس فراہم کیے گئے تھے۔

ہندوستان سماچار/ نثار

/عطاءاللہ


 rajesh pande