جموں ڈویژن کے سمر زون کے تحت آنے والے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان
جموں ،24 اپریل (ہ س )، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے بدھ کو جموں ڈویژن کے سمر زون کے تحت آنے
جموں ڈویژن کے سمر زون کے تحت آنے والے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان


جموں ،24 اپریل (ہ س )، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے بدھ کو جموں ڈویژن کے سمر زون کے تحت آنے والے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق یکم مئی سے شروع ہو کر 30 ستمبر تک جموں ڈویژن کے سمر زون میں ہائیر سیکنڈری تک تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ اسکولوں میں صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک درس و تدریس کا عمل رہے گا ۔تاہم جموں ڈویژن کے ونٹر زون کے تحت آنے والے اسکولوں میں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔وہاں صبح دس بجے سے چار بجے تک اسکولوں کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/اصغر/عبد الواحد


 rajesh pande