اڈیشہ ایف سی آئی ایس ایل 24-2023 کے سیمی فائنل میں، کیرالہ بلاسٹرز کو دی شکست
اڈیشہ ایف سی آئی ایس ایل 24-2023 کے سیمی فائنل میں، کیرالہ بلاسٹرز کو دی شکست بھونیشور، 20 اپریل (ہ
اڈیشہ ایف سی آئی ایس ایل 24-2023 کے سیمی فائنل میں، کیرلہ بلاسٹرز کو دی شکست


اڈیشہ ایف سی آئی ایس ایل 24-2023 کے سیمی فائنل میں، کیرالہ بلاسٹرز کو دی شکست

بھونیشور، 20 اپریل (ہ س)۔ اڈیشہ ایف سی نے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023 کے سیمی فائنل میں جمعہ کی رات بھونیشور کے اپنے ہوم گراونڈ کلنگا اسٹیڈیم میں اضافی وقت میں پہلے پلے آف میچ میں کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔ سیمی فائنل میں اڈیشہ کا مقابلہ موہن باغان سپر جائنٹ سے دو مرحلوں کے آخری چار میچ میں ہوگا۔

اڈیشہ کے لیے اسٹرائیکر اساک وانلالرواتفیلا نے اضافی وقت کے دوران 98ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کیا۔ مقررہ وقت سے قبل دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں جس میں کیرالہ بلاسٹرز ایف سی نے 67ویں منٹ میں لتھوانیا کے اسٹرائیکر فیڈور چرنیچ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی لیکن متبادل کھلاڑی برازیلین اسٹرائیکر ڈئیگو ماریشیو نے 87ویں منٹ میں گول کرکے اڈیشہ ایف سی کو 1-1 کی برابری پر پہنچا دیا۔ مراکشی مڈفیلڈر احمد جاوہ کو مڈ فیلڈ میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ کا پہلا گول 67 ویں منٹ میں آیا، جب لتھوانیائی کے اسٹرائیکر فیڈور چرنیچ نے گول کر کے کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کو برتری دلائی اور اسکور 0-1 کر دیا۔ جوابی حملے کے دوران اسٹرائیکر محمد ایمن نے اٹیکنگ تھرڈ پر اپنے ساتھ داہنی طرف سے رن بنا رہے فیڈور کے لیے نپا تلا تھرو پاس نکالا، جس پر لتھوانیائی اسٹرائیکر گیند لیکر باکس کے اندر گھس گیا اور پھر انہوں نے باکس کے اندر داہنی اور سے کرارا گراونڈیڈ رائٹ فوٹر شاٹ لگا کر گیند کو باٹم لیفٹ کورنر کے اندر پہنچا دیا، جبکہ اڈیشہ ایف سی کے گول کیپر امریندر سنگھ اپنے دائیں جانب ڈائیو لگا کر بھی دفاع نہیں کرسکے۔

87ویں منٹ میں متبادل برازیلین اسٹرائیکر ڈئیگو ماریشیو نے گول کرکے اڈیشہ ایف سی کو 1-1 کی برابری دلا دی۔ ایک لمبا تھرو پاس لینے کے بعد ہندوستانی نژاد فجی کے اسٹرائیکر رائے کرشنا نے باکس کے اندر داہنی طرف گول لائن کے قریب سے گیند کو مائنس کرکے ڈئیگو کے لیے موقع پیدا کیا، جس پر برازیلی اسٹرائیکر نے بیحد قریب سے داہنی پیر سے ٹچ لگا کر گیند کو گول لائن کے پار بھیج دیا جبکہ کیرلا بلاسٹر کے متبادل گول کیپر کرنجیت سنگھ کے پاس کوئی موقع نہیں تھا۔ یہ اس سیزن میں ڈئیگو کا 11واں گول ہے۔

98ویں منٹ میں اسٹرائیکر اساک وانلالرواتفیلا نے گول کرکے اڈیشہ ایف سی کو 1-2 سے آگے کردیا اور یہ اسکور فیصلہ کن ثابت ہوا اور اس کے ساتھ ہی اڈیشہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی ایس ایل میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 23 واں میچ تھا اور اڈیشہ ایف سی نے اپنا ساتواں میچ جیتا جبکہ کیرالہ بلاسٹرز ایف سی نے نو میچ جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان سات میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande