آئی پی ایل 2024: کے ایل راہل، رتوراج گائیکواڑ پر 12-12 لاکھ روپے جرمانہ
آئی پی ایل 2024: کے ایل راہل، رتوراج گائیکواڑ پر 12-12 لاکھ روپے جرمانہ لکھنؤ، 20 اپریل (ہ س)۔ لکھ
آئی پی ایل 2024: کے ایل راہل، رتوراج گائیکواڑ پر 12-12 لاکھ روپے جرمانہ


آئی پی ایل 2024: کے ایل راہل، رتوراج گائیکواڑ پر 12-12 لاکھ روپے جرمانہ

لکھنؤ، 20 اپریل (ہ س)۔ لکھنؤ کے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے درمیان کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 34ویں میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12-12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

لیگ نے جمعہ کی دیر رات جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’لکھنؤ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل 2024 کے 34ویں میچ کے دوران ان کی ٹیم کے ذریعہ سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کے بعد لکھنؤ سپرجائنٹس کے کپتان کے ایل راہل پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ ان کی ٹیم کا سیزن کا پہلا جرم تھا جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق تھا، راہل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا، ’’چنئی سپر کنگز کے کپتان روتوراج گائکواڑ پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔چونکہ یہ ان کی ٹیم کا سیزن کا پہلا جرم تھا جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق تھا، اس لیے گائیکواڑ پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

میچ کی بات کریں تو اس میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 176 رن بنائے۔ رویندر جڈیجا نے سی ایس کے کے لیے شاندار ناٹ آوٹ نصف سنچری کھیلی۔ انہوں نے 40 گیندوں پر 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 57 رن بنائے۔ جڈیجا کے علاوہ اجنکیا رہانے (24 گیندوں پر 36 رن، 5 چوکے، 1 چھکا) اور معین علی (20 گیندوں پر 30 رن، 3 چھکے) نے بھی اہم اننگز کھیلی۔ آخر میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے 9 گیندوں میں تیز 28 رن بنائے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

لکھنؤ کی جانب سے کرونال پانڈیا نے 2، محسن خان، یش ٹھاکر، روی بشنوئی اور مارکس اسٹائنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لکھنؤ نے سلامی بلے باز کوئنٹن ٹی کاک (54) اور کپتان کے ایل راہل (82) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ہدف 19 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سی ایس کے کی جانب سے مستفیض الرحمان اور متھیسا پتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande