گھریلو میچ سے پہلے دہلی کے ہیڈ کوچ پونٹنگ نے کہا - ہوم گراونڈ پر واپسی کے لیے پرجوش ہوں
گھریلو میچ سے پہلے دہلی کے ہیڈ کوچ پونٹنگ نے کہا - ہوم گراونڈ پر واپسی کے لیے پرجوش ہوں نئی دہلی، 20
گھریلو میچ سے پہلے دہلی کے ہیڈ کوچ پونٹنگ نے کہا - ہوم گراونڈ پر واپسی کے لیے پرجوش ہوں


گھریلو میچ سے پہلے دہلی کے ہیڈ کوچ پونٹنگ نے کہا - ہوم گراونڈ پر واپسی کے لیے پرجوش ہوں

نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ اپنی دو شاندار جیتوں کے ساتھ پرجوش جے ایس ڈبلیو اور جی ایم آر کی شریک ملکیت والی فرنچائز دہلی کیپٹلس آج شام نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

سیزن میں پہلی بار دہلی میں ہوم میچ کھیلنے کو لیکر دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے جمعہ کو فرنچائز کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا، ’’ہم ہوم گراونڈ پر واپسی کے لیے واقعی پرجوش ہیں۔ یہ ہوم گراونڈ ہے اورہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ ایک قلعہ بن جائے۔ جب مخالف ٹیمیں یہاں آتی ہیں تو ہم یہاں آنے کے لیے بہت پرجوش ہوتے ہیں اور امید ہے کہ ہم اپنی ڈومیسٹک مہم کی اچھی شروعات کر سکیں گے۔‘‘

پچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ’’ڈبلیو پی ایل کے پچھلے حصے میں ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ہمارے پاس کچھ گھاس ہو اور وکٹ ممکنہ طور سے پچھلے کچھ سالوں میں ہمارے لیے تھوڑا بہتر کھیل سکیں۔‘‘

سن رائزرس حیدرآباد نے اس سیزن میں دو مرتبہ سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ توڑا ہے۔ وہ اس وقت چھ میچوں میں چار جیت اور دو ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ کے حوالے سے پونٹنگ نے کہا، ’’ اگر یہ زیادہ اسکور کرنے والا کھیل ہے تو ہمیں شوٹ آوٹ پر کوئی اعتراض نہیں، ایسا ہی ہوگا۔‘‘

نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آج شام آئی پی ایل 2024 کے اپنے اگلے میچ میں دہلی کیپٹلس کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande