آئی ایس ایل 24-2023 : چنئیین ایف سی اور گوا فائنل میں جگہ پکی کرنے اتریں گے
آئی ایس ایل 24-2023 : چنئیین ایف سی اور گوا فائنل میں جگہ پکی کرنے اتریں گے گوا، 20 اپریل (ہ س)۔ ان
آئی ایس ایل 24-2023: چنئیین ایف سی اور گوا فائنل میں جگہ پکی کرنے اتریں گے


آئی ایس ایل 24-2023 : چنئیین ایف سی اور گوا فائنل میں جگہ پکی کرنے اتریں گے

گوا، 20 اپریل (ہ س)۔ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023 کے پلے آف کا جوش و خروش عروج پر ہوگا جب ایف سی کی تیم گوا آج شام فتوردا اسٹیڈیم میں چنئی ایف سی کی میزبانی کرے گی۔ دونوں ٹیمیں اس میچ کے لیے تیاری کر رہی ہیں، کیونکہ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

گوا نے اپنے 22 میچوں میں 45 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے مقام پر لیگ مرحلہ ختم کیا۔ گوا اپنے آخری پانچ میچوں میں سے چار جیتنے کے بعد اس میچ میں اترے گی۔ آئی ایس ایل میں دونوں کے درمیان آخری میچ میں ایف سی گوا نے چنئیین ایف سی کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

دوسری طرف ایف سی گوا کے خلاف جھٹکا لگنے کے باوجود، چنئیین ایف سی نے پورے سیزن میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پلے آف میں جگہ بنائی۔ چنئیین ایف سی نے اپنے آخری پانچ میچوں میں سے تین جیتے ہیں۔

ایف سی گوا ہسپانوی ہیڈ کوچ مانولو مارکوئیز نے جمعہ کو پری میچ پریس کانفرنس میں ٹیم کو پلے آف کو مساوی اہمیت دینے کی ضرورت پر کہا، ’’یہ سچ ہے کہ ایف سی گوا کبھی بھی پلے آف میں چیمپئن نہیں رہا ہے۔ شیلڈ سب سے اہم تھی کیونکہ اسے جیتنے پر ایشیا میں براہ راست کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ حالانکہ دن کے اختتام پر یہ (پلے آف) بھی ایک ٹورنامنٹ ہے جس پر ہمیں توجہ دینی چاہیے۔‘‘

چنئیین ایف سی کے اسکاٹش ہیڈ کوچ اوون کوئل نے میچ سے پہلے کہا، ’’سیزن چھ میں ہم نےجس ایف سی گوا کی ٹیم کا سامنا کیا تھا، وہ آئی ایس ایل کی اب تک کی بہترین ٹیموں میں سے ایک تھی اور ہم دو مرحلوں کے سیمی فائنل کے انہیں باہر کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کا اس میچ سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ہماری اصل توجہ اپنی بہترین کارکردگی پر ہے۔‘‘

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande