دہلی کی گرو گوبند سنگھ اندرا پرستھ یونیورسٹی 80 پروگراموں کے لئے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ منعقد کرے گی
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س) گرو گوبند سنگھ اندرا پرستھ یونیورسٹی 80 پروگراموں کے لیے کامن انٹرینس ٹیسٹ
دہلی کی گرو گوبند سنگھ اندرا پرستھ یونیورسٹی 80 پروگراموں کے لئے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ منعقد کرے گی


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س) گرو گوبند سنگھ اندرا پرستھ یونیورسٹی 80 پروگراموں کے لیے کامن انٹرینس ٹیسٹ (سی ای ٹی) منعقد کرنے جا رہی ہے۔ یہ ٹیسٹ 27 اپریل سے شروع ہو کر 12 مئی تک جاری رہیں گے۔

یونیورسٹی کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ تعلیمی سیشن 25۔2024 میں داخلے کے امتحانات آف لائن موڈ میں 27 اور 28 اپریل، 1، 4، 5، 11 اور 12 مئی کو صبح اور شام دو شفٹوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ کامن انٹرینس ٹیسٹ میں کل 58,495 درخواست دہندگان حاضر ہوں گے۔ یہ امتحانات خصوصی طور پر دہلی اور این سی آر کے اندر مخصوص مراکز پر منعقد ہوں گے۔

ایڈمٹ کارڈ متعلقہ سی ای ٹی سے ایک ہفتہ قبل یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے آن لائن ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande