منی پور میں دو پریپک عسکریت پسند گرفتار
امپھال، 02 مئی (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم جاری ہے۔ منی پور پولیس نے جم
Two PREPAK militants arrested in Manipur


امپھال، 02 مئی (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم جاری ہے۔ منی پور پولیس نے جمعرات کو کہا کہ دو الگ- الگ کارروائیوں میں پولیس نے مشرقی امپھال ضلع کے لاریکینگ بام لیکائی اور کھورئی سیتھاب لیرک علاقوں سے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ دونوں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم پریپک (پرو) سے بتایا جاتا ہے۔

دو عسکریت پسندوں کی شناخت نورویبام جے شنکر عرف لیومبا عرف کھوگانگ (39) اور سنگھم سریش عرف بوائے (38) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں عسکریت پسندوں سے دو نائن ایم ایم پستول مع دو میگزین، ایک پوائنٹ تھری نوز تھری رائفل مع میگزین، چھ زندہ کارتوس اور نو خالی کارتوس برآمد کئے گئے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande