بھرت چھتری نے خواتین کی ہاکی ٹیم کی ترقی کے لئے ہاکی انڈیا کے اقدام کی تعریف کی
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر بھرت چھتری نے ہاکی انڈیا کے
بھرت چھتری نے خواتین کی ہاکی ٹیم کی ترقی کے لئے ہاکی انڈیا کے اقدام کی تعریف کی


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر بھرت چھتری نے ہاکی انڈیا کے اس تازہ ترین اقدام کی تعریف کی ہے جس کا مقصد ملک میں خواتین کی ہاکی کی ترقی اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔

ہاکی انڈیا کی حالیہ کوششوں میں ایک اہم پروگرام شامل ہے جس کا ہدف پورے ہندوستان میں نوجوان ڈریگ فلکرں اور گول کیپروں کی پرورش کرنا ہے۔ یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری نچلی سطح پر امید افزا ٹیلنٹ کی شناخت اور ان کی پرورش کے لیے نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

سابق گول کیپروں اور ڈریگ فلکروں جن میں چھتری بھی شامل ہیں ، انکو کو ملک بھر کی معروف قومی اکیڈمیوں میں 3 روزہ سخت تربیتی سیشن کی قیادت کرنے کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان سیشنس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی مہارتوں کی نشاندہی کرنا اور ان کو بہتر بنانا ہے۔

پروگرام کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے، ہاکی انڈیا نے چھتری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، انڈین ہاکی کے مستقبل کے لیے نچلی سطح کی ترقی میں سرمایہ کاری سب سے اہم ہے۔ گول کیپروں اور ڈریگ فلکروں کے لیے خصوصی تربیت پر توجہ مرکوز کرکے، ہاکی انڈیا ایک مضبوط بنیاد رکھ رہا ہے۔ مجھے ان اہم کرداروں میں عالمی معیار کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے اس اقدام کا حصہ بننے پر فخر ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ کھیل کے لیے قابل ذکر نتائج فراہم کرے گا۔

کوچوں کے جمع کیے گئے گروپ میں ہندوستان کے نامور سابق گول کیپر ایڈرین ڈی سوزا، یوگیتا بالی، ہیلن میری، دیپیکا مورتی، آکاش چکٹے اور پی ٹی راؤ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے نامور سابق ڈریگ فلکر روپندر پال سنگھ، گرجندر سنگھ، وی آر رگھوناتھ، جست شامل ہیں ان تجربہ کار کوچز کو ہندوستان بھر کی معروف قومی اکیڈمیوں میں حکمت عملی کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے، جو ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مہارت اور علم کی ترسیل کو یقینی بناتے ہیں۔

نچلی سطح کے ترقیاتی پروگرام کے علاوہ، ہاکی انڈیا نے حال ہی میں بے خواتین کی نیشنل ہاکی لیگ 25۔2024 کی نقاب کشائی کی، جو ملک میں خواتین کی ہاکی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

نیشنل ویمنز ہاکی لیگ ہندوستان میں اپنی نوعیت کی پہلی گھریلو خواتین کی لیگ کی نمائندگی کرتی ہے، جو ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے اور ملک میں خواتین کی ہاکی کے قد کو بڑھاتی ہے۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن میں حصہ لینے والی ٹیموں میں ہاکی ہریانہ، ہاکی مہاراشٹرا، ہاکی جھارکھنڈ، ہاکی مدھیہ پردیش، ہاکی بنگال، ہاکی میزورم، منی پور ہاکی اور ہاکی ایسوسی ایشن آف اڈیشہ شامل ہیں۔

چھتری نے لیگ کو خواتین کی ہاکی کے لیے ایک اہم فروغ قرار دیا اور کہا، نیشنل ویمنز ہاکی لیگ ہندوستان میں کھیل کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ میں اس تاریخی لمحے کو ہاکی کے ستاروں کی اگلی نسل اور بہترین کلچر کے فروغ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ یہ لیگ لاتعداد نوجوان لڑکیوں کو ہاکی میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دے گی۔

قابل ذکر ہے کہ قومی خواتین ہاکی لیگ کی تشکیل دو مرحلوں میں کی گئی ہے اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی مرحلہ 30 اپریل سے 9 مئی تک رانچی، جھارکھنڈ کے مارنگ گومکے جے پال سنگھ آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد

/عطاءاللہ


 rajesh pande