اننت ناگ کےبجبہاڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے بہار کا رہائشی جاں بحق
سرینگر، 17 اپریل (ہ س )جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں بدھ دیر رات نامعلوم بندوق بر
اننت ناگ کےبجبہاڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے بہار کا رہائشی جاں بحق


سرینگر، 17 اپریل (ہ س )جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں بدھ دیر رات نامعلوم بندوق برداروں نے بہار کے ایک باشندے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ اس غیر مقامی باشندے کی شناخت راجہ شاہ ولد شنکر شاہ ساکن بہار کے طور پر کی گئی ہے جو اس وقت جبلی پورہ بلال کالونی میں دکاندار کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اسے پیٹ اور گردن میں زخموں کے ساتھ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/عبد الواحد


 rajesh pande