انڈیا اتحاد کے امیدوار اودھیش پرساد ، بی ایس پی امیدوار سچیدانند پانڈے نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ایودھیا ، 30 اپریل (ہ س)۔ انڈیا اتحاد کے امیدوار سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم ایل ا
انڈیا اتحاد کے امیدوار اودھیش پرساد ، بی ایس پی امیدوار سچیدانند پانڈے نے پرچہ نامزدگی داخل کیا


ایودھیا ، 30 اپریل (ہ س)۔

انڈیا اتحاد کے امیدوار سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم ایل اے اودھیش پرساد نے آج یہاں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ انتہائی سادگی کے ساتھ، انڈیا اتحاد کے رہنما اودھیش پرساد اور بی ایس پی امیدوار سچیدانند پانڈے نے منگل کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔

انڈیا الائنس کے امیدوار کی نامزدگی کے دوران پارٹی کے اہم رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ جس میں خاص طور پر کانگریس پارٹی کے سابق ریاستی صدر، سابق ایم پی نرمل کھتری ، سابق وزیر تیج نارائن پانڈے پون ، ایس پی ضلع صدر پارس ناتھ یادو ، سابق ایم ایل اے عباس علی زیدی رشدی میاں ، کانگریس کے سینئر لیڈر راجندر سنگھ ، بیکا پور کے امیدوار حاجی فیروز خان سبھی شامل تھے۔ بی ایس پی امیدوار سچیدانند پانڈے کی نامزدگی کے دوران گبر سمیت پارٹی کے رہنما اور کارکنان ریاستی صدر وشوناتھ پال بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande