کیب ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل، خاتون سمیت تین گرفتار
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ رات گئے لال قلعہ کے باہر ایک کیب ڈرائیور کو مارنے اور ایک لڑکے کو گولی م
کیب ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل، خاتون سمیت تین گرفتار


نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔

رات گئے لال قلعہ کے باہر ایک کیب ڈرائیور کو مارنے اور ایک لڑکے کو گولی مار کر زخمی کرنے کا معاملہ پولیس نے بالآخر حل کر لیا ہے۔ اس معاملے میں ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کو پکڑنے کے لیے پولیس نے 200 سے زیادہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی اور تکنیکی نگرانی کی مدد سے ان کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی۔

ڈی سی پی نارتھ منوج کمار مینا نے بتایا کہ جب کیب ایک ای رکشہ سے ٹکرا گئی۔ تو دونوں میں جھگڑا اور لڑائی شروع ہو گئی۔ اسی دوران گرفتار ملزمان بھی وہاں پہنچ گئے۔ یہ لوگ لڑائی کے موقع پر لوگوں کی جیبوں سے پیسے نکالنے میں مصروف تھے۔ انہوں نے کیب ڈرائیور اور رکشہ چلانے والے کی جیبوں سے پیسے بھی نکال لیے تھے۔ کیب ڈرائیور نے اسے پکڑ لیا اور پھر اس سے لڑائی شروع کر دی۔

ملزمان کو لگا کہ ان کا راز سب کے سامنے کھل جائے گا، اس لیے انہوں نے بھگانے کے لیے ایک گولی چلائی جو کیب ڈرائیور کو لگی اور 15 سالہ لڑکے کے پیر میں بھی لگ گئی اور پھر تمام ملزمان وہاں سے بھاگ گئے۔ بعد میں دونوں زخمیوں کو قریبی ایل این جے پی اسپتال لے جایا گیا جہاں کیب ڈرائیور کی موت ہو گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت رخسار عرف انیتا، ساجد اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں کھجوری خاص اور لونی کے رہنے والے ہیں۔ انیتا اور ساجد کے خلاف پہلے ہی کئی مقدمات درج ہیں۔ پولیس اس معاملے میں چوتھے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande