کانکیر: انعام یافتہ نکسلائٹ شنکراور خاتون نکسلائٹ للیتا سمیت 29 نکسلائیٹس ہلاک
کانکیر، 17 اپریل (ہ س)۔ منگل کو ہوئے انکاؤنٹر کے بعد بدھ کو کانکیر پولس نے پریس کانفرنس کے ذریعے پو
کانکیر: انعام یافتہ نکسلائٹ شنکراور خاتون نکسلائٹ للیتا سمیت 29 نکسلائیٹس ہلاک


کانکیر، 17 اپریل (ہ س)۔ منگل کو ہوئے انکاؤنٹر کے بعد بدھ کو کانکیر پولس نے پریس کانفرنس کے ذریعے پوری کارروائی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ جانکاری دیتے ہوئے آئی جی پولیس سندرراج پی نے کہا کہ انہوں نے اس سال نکسل محاذ پر کئی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ منگل کو 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں کل 29 نکسلیوں کو ہلاک کیا گیا جن میں 15 خواتین نکسلائٹس اور 14 مرد نکسلائٹ شامل ہیں۔ فی الحال تمام نکسلیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، شناخت کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی طور پر، اس انکاؤنٹر میں ڈی وی سی رینک کے دو نکسلائٹس، 25 لاکھ روپئے کے انعام والے نکسلی شنکر راؤ اور 10 لاکھ روپئے کے انعام والی خاتون نکسلائیٹ للیتا بھی ہلاک ہوئے ہیں، جن کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے 30 سے زیادہ جدید ہتھیار اور نکسل مواد بھی برآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انکاونٹر میں پولیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یہ ان کی بڑی کامیابی ہے۔ بستر کے آئی جی سندرراج پی نے دعویٰ کیا کہ پچھلے تین مہینوں کے اندر انہوں نے 71 نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande