ناگپور سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند ارب پتی وینکٹیشور سوامی مہاراج کا پرچہ نامزدگی منسوخ
ناگپور سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند ارب پتی وینکٹیشور سوامی مہاراج کا پرچہ نامزدگی منسوخ ناگپور، 29 ما
Venkateswara Swamiji Application Cancelled By EC


ناگپور سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند ارب پتی وینکٹیشور سوامی مہاراج کا پرچہ نامزدگی منسوخ

ناگپور، 29 مارچ (ہ س)۔ ناگپور لوک سبھا حلقہ انتخاب سے وینکٹیشور سوامی مہاراج کا پرچہ نامزدگی کو الیکشن کمیشن نے منسوخ کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری کے لیے ایک ' ڈمی امیدوار' کے بطور بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے داخل کیے گئے اس پرچہ نامزدگی میں غلطیوں کے باعث الیکشن کمیشن نے درخواست منسوخ کر دی۔ وینکٹیشور سوامی جی عرف دیپک کٹکدھوند نے پہلے ہی دن یعنی 20 مارچ کو ناگپور لوک سبھا حلقہ انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ وینکٹیشور کی طرف سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامہ میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے پاس کروڑوں روپے کے اثاثے ہیں۔ ناگپور لوک سبھا انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 20 مارچ سے شروع ہوا۔ 28 مارچ کو درخواستوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

وینکٹیشور سوامی مہاراج کا تعلق کرناٹک سے ہے اور وہ اس وقت مہاراشٹر کے شولاپور ضلع میں مقیم ہیں۔ وینکٹیشور سوامی مہاراج نے گڈکری کے 'ڈمی امیدوار' کے طور پر نامزدگی داخل کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ نتن گڈکری ناگپور حلقہ سے اپنا امیدوار داخل کرنے والے ہیں۔ جب ان کی امیدواری کی درخواست منظور ہو جائے گی تو وہ اپنی درخواست واپس لے لیں گے۔ وینکٹیشور سوامی مہاراج کا کہنا ہے کہ گڈکری کی درخواست منظور ہونے کے بعد وہ ان کے لیے مہم بھی چلائیں گے۔ مجھے مرکزی وزیر نتن گڈکری کا کام بہت پسند ہے۔ گڈکری نے کروڑوں روپے کی سڑکیں بنا کر ملک میں بڑی ترقی کی ہے۔

وینکٹیشور، جن کی عمر 36 سال ہے، وہ واٹس ایپ، فیس بک اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پر بھی سرگرم ہیں۔ مہاراج کی ایک ویب سائٹ بھی ہے جس کا نام دیپک گنگارام کٹکادھونڈ ہے- انہوں نے کرناٹک یونیورسٹی، دھارواڑ سے بی کام کی ڈگری مکمل کی ہے۔ انہوں نے 2022-23 میں دو ہزار بستروں کا اسپتال بنانے کے لیے 106 کروڑ کا قرض لیا۔ بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ اسپتال عوامی مفاد میں بنایا جا رہا ہے۔

انکے پاس 2 لاکھ 80 ہزار کے منقولہ اثاثے اور 105 کروڑ کی غیر منقولہ جائیداد ہے اس کے علاوہ بیوی کے نام پر 30 لاکھ کی غیر منقولہ جائیداد، وراثت میں ملی ہوئی 107 کروڑ، بیوی کے نام 40 لاکھ ہے اس کے علاہ انکے نام پر 108 کروڑ اور بہوی کے نام پر 40 لاکھ قرض ہے۔

ہندوستان سماچار/ نثار

/شہزاد


 rajesh pande