جموں ریاسی لوک سبھا حلقہ کیلئے نامزدگی کے پہلے دِن دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے
جموں ،29 مارچ (ہ س)۔ جموں ریاسی لوک سبھا حلقہ کے لیے نامزدگی کے پہلے دن دو امیدواروں نے آج اپنے
جموں ریاسی لوک سبھا حلقہ کیلئے نامزدگی کے پہلے دِن دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے


جموں ،29 مارچ (ہ س)۔

جموں ریاسی لوک سبھا حلقہ کے لیے نامزدگی کے پہلے دن دو امیدواروں نے آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ جموں ریاسی حلقہ میں جموں و کشمیر میں 26 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

نامزدگی کے پہلے دن بی ایس پی کے جگدیش راج اور چرنجیت چرگوترا (کورنگ امیدوار) سمیت دو امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن چار اپریل کو سہ پہر 3 بجے تک ہے۔ادھم پور ڈوڈہ پارلیمانی حلقے میں پرچہ نامزدگی داخل کر دیے گئے ہیں ۔

اصغر/ہندوستھان سماچار

/محمد


 rajesh pande