بنگال میں امس بھری گرمی سے بڑھی پریشانی
بنگال میں امس بھری گرمی سے بڑھی پریشانی کولکاتا، 29 مارچ (ہ س)۔ میٹروپولیٹن کولکاتا سمیت ریاست کے دی
بنگال میں امس بھری گرمی سے بڑھی پریشانی


بنگال میں امس بھری گرمی سے بڑھی پریشانی

کولکاتا، 29 مارچ (ہ س)۔ میٹروپولیٹن کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں امس بھری گرمی کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی ہیڈکوارٹر علی پور کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سیلسیس درج ہوا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری سیلسیس درج ہوا جو تقریباً نارمل ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش نہیں ہوئی ہے لیکن آسمان میں بادل چھائے رہنے کی وجہ سے گرم ہوائیں اوپر نہیں اٹھ پا رہی ہیں، اس کی وجہ سے لوگ امس بھری گرمی سے پریشان ہیں۔ کولکاتا کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں بشمول ہاوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، پرولیا، بانکورہ میں درجہ حرارت 27 سے 35 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے اور گرمی محسوس ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے درجہ حرارت مزید بڑھنا شروع ہو جائے گا جس کے باعث گرمی میں مزید اضافہ ہو گا۔ شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں بھی موسم گرم ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande