ادھم پورپارلیمانی حلقے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، تین کی امیدواری کالعدم قرار
جموں ،29 مارچ (ہ س)۔ ادھم پور پارلیمانی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر راکیش منہاس نے آئندہ 18ویں پارل
Returning officer


جموں ،29 مارچ (ہ س)۔

ادھم پور پارلیمانی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر راکیش منہاس نے آئندہ 18ویں پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔ جانچ پڑتال کا عمل ڈی سی آفس کمپلیکس میں واقع ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں منعقد ہوا۔ مکمل جانچ پڑتال کے بعد، 12 امیدواروں کے نامزدگی فارم درست پائے گئے ۔جس میں بہوجن سماج پارٹی کے امت کمار، جے اینڈ کے نیشنل پینتھرس پارٹی (بھیم) کے بلوان سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈاکٹرجتیندر سنگھ، انڈین نیشنل کانگریس کے چودھری لال سنگھ، ایکم سناتن بھارت دل سے منوج کمارکے علاوہ ڈاکٹر پنکج شرما، راجیش منچندا، سچن گپتا، سوارن ویر سنگھ جرال، غلام محمد سروری، محمد علی گجر اور مہراج دین آزاد امیدواروں کے طور پر درست طور پر نامزد امیدوار پائے گئے۔

تین امیدواروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے پریم ناتھ، بہوجن سماج پارٹی کے تلک راج اور انڈین نیشنل کانگریس سے دیویا سورج پرتاپ سنگھ کی امیدواری کالعدم قرار دی گئی ۔کیونکہ وہ کورنگ امیدوار تھے ۔ جانچ پڑتال ادھم پور کے جنرل آبزرور، پی سی دھیرج کمار، مقابلہ کرنے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں ہوئی۔ جاری کردہ انتخابی نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں ہفتہ کو سہ پہر تین بجے سے پہلے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ اس حلقے میں 19 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔

اصغر/ہندوستھان سماچار


 rajesh pande