رامبن سڑک حادثے پر ایل جی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا
رامبن سڑک حادثے پر ایل جی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا جموں، 29 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گور
file photo


رامبن سڑک حادثے پر ایل جی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

جموں، 29 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رامبن سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں آج رامبن میں پیش آنے والے بدقسمت سڑک حادثے کے بارے میں جان کر گہرا صدمے میں ہوں، جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

میں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈویژنل کمشنر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ متاثرین کے لواحقین کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے اس المناک سڑک حادثے میں دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande