وکلا نے چیف جسٹس کو خط لکھا - عدلیہ کو بدنام کرنے کا سیاسی ایجنڈا چلایا جا رہا ہے۔
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س) ملک کے تقریباً چھ سو وکلاء نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو خط لکھ کر شکایت ک
وکلا نے چیف جسٹس کو خط لکھا - عدلیہ کو بدنام کرنے کا سیاسی ایجنڈا چلایا جا رہا ہے۔


نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س) ملک کے تقریباً چھ سو وکلاء نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ عدلیہ کو بدنام کرنے کا سیاسی ایجنڈا چلایا جا رہا ہے۔ خط لکھنے والوں میں سینئر وکیل ہریش سالوے، بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن مشرا اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر آدیش اگروال شامل ہیں۔

چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں شکایتی لہجے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی معاملات میں عدلیہ پر دباؤ ڈالنے، عدالتی عمل کو متاثر کرنے اور عدالتی احکامات کی تردید کے لیے بیہودہ دلائل دیے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے باقاعدہ ایجنڈا چلایا جا رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande