انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماس میڈیا کی سلور جبلی تقریب، ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینے پر زور
نئی دہلی، 28 مارچ ( ہ س )۔ انٹرنیشل انسٹیٹیوٹ آف ماس میڈیا ( آئی آئی ایم ایم ) نے دہلی کے لاجپت ب
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماس میڈیا کی سلور جوبلی تقریب، ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینے پر زور


نئی دہلی، 28 مارچ ( ہ س )۔

انٹرنیشل انسٹیٹیوٹ آف ماس میڈیا ( آئی آئی ایم ایم ) نے دہلی کے لاجپت بھون آڈیٹورئم میں اپنے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس سلور جبلی تقریب کا عنوان پناش تھا۔ پناش دراصل تخلیقی صلاحیتوں اور اظہار جشن تھا، جس میں متنوع فنکارانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلباء کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لایا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سپریم کورٹ کے نامور وکیل اور سنگھانیہ یونیورسٹی کے چیئرپرسن ایڈوکیٹ روی سنگھانیہ تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سنگھنیا یونیورسٹی اور آئی آئی ایم ایم کے درمیان اب تک ایک کامیاب تعاون رہا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ بہت ساری ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء کو میڈیا کی بہترین تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

آئی آئی ایم ایم کے صدر شری پرکاش بھگت نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام ذرائع ابلاغ کے میدان میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینے کے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس تقریب میں کلاسیکی اور جدید رقص، موسیقی اور ایک عصری ڈرامے کی بھی نمائش کی گئی جو میڈیا اور جعلی خبروں پر ایک طرح کا طنز تھا۔

اس موقع پر میڈیا انڈسٹری میں کامیابیاں حاصل کرنے والے سابق طلباء کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ انٹرنیشل انسٹیٹیوٹ آف ماس میڈیا ( آئی آئی ایم ایم ) دراصل دہلی میں واقع ایک اہم ادارہ ہے جو ذرائع ابلاغ اور رابطہ عامہ کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ جدید ترین سہولیات اور تجربہ کار فیکلٹی کے ساتھ، آئی آئی ایم ایم کا مقصد میڈیا کے پیشہ ور افراد اور کی اگلی نسل کو پروان چڑھانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ


 rajesh pande