ہماری صدا ٹرسٹ کے اوج فلک شکشا سینٹر میں طلبہ و طالبات کے لیے افطار کا انعقاد
نئی دہلی ۔28مارچ(ہ س )۔ ہماری صدا ٹرسٹ کے ذریعہ چلنے والے اوج فلک شکشا سینٹر میں مدن پور کھادر جے
ہماری صدا ٹرسٹ کے اوج فلک شکشھا سینٹر میں طلبہ و طالبات کے لیے افطار کا انعقاد


نئی دہلی ۔28مارچ(ہ س )۔

ہماری صدا ٹرسٹ کے ذریعہ چلنے والے اوج فلک شکشا سینٹر میں مدن پور کھادر جے جے کالونی میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس افطار پارٹی میں علاقے کے پڑھنے والوں ان تمام طلبہ و طالبات کو مدعو کیا گیا تھا خاص طور سے جو سینٹر پر پڑھنے آتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی کیا جو کسی عذر کی وجہ سے نہیں آتے ہیں۔ہماری صدا ٹرسٹ کے بانیوں کا پہلے دن یہ ہدف رہا ہے کہ بچوں کو خوش گوار ماحول دیا جائے، جہاں وہ خود ڈیسیزن میکر بنے چنانچہ اسی کے پیشِ نظر اس افطار پارٹی میں افطار وطعام کےلیے جو اشیائ درکار تھیں اس کے تعین اور خریداری میں نویں درجہ سے لیکر بارہویں درجہ کے طالبات کو یہ ذمہ داری دی گئی الحمد للہ ان بچیوں نے اہم رول ادا کیا اور بحسن خوبی اس کو ادا گیا اور اس پروگرام کو ایک کامیاب پروگام بنایا۔

ہماری صدا ٹرسٹ کے بانی محمد ارشاد عالم نے اس افطار و طعام پارٹی کے موقع پررام ناتھ گوئنکا ایوارڈ یافتہ صحافی شاداب معیزی جو کہ اس وقت دِی کوئنٹ ڈیجیٹل پورٹل میں ایکزیکیٹو ایڈیٹر عہدے پر فائز ہیں اور ان کے علاوہ فری لانس فکشن رائیٹر آلوک شرما کو بطور مہمان دعوت دیا۔

مہمانوں کے تجربہ کا فائدہ اٹھاتے بچوں کے ساتھ ایک مختصر نشست کی گئی۔ افطار کے بعد طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے آلوک شرما نے کہا کہ بچوں کو تعلیم میں کامیاب ہونے کے لیے گول سیٹ کرنا ہوگا، ایجوکیشن میں کامیاب ہونا آسان نہیں ہے۔ انہوں بچوں کو تعلیم کی اہمیت کو، روزہ رکھنے کا مثال دے کر سمجھانے کی کوشش کی، مثلا روزے دار سحری کھانے کے بعد سے لیے کر شام تک کچھ بھی نہیں کھاتا، خدا کی عبادت کرتا ہے، غریبوں کی مدد کرتا ہے، افطار کے وقت اپنے پڑوسی کو افطار بھیجواتا ہے اور اپنے روزے کو اچھے طریقے سے مکمل کرنے کی کوشش کرکے خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

رام ناتھ گوئنگا ایوارڈ یافتہ شاداب معیزی نے طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آ پ کے پاس کافی ایکسپرٹ آتے ہیں اور مشورے دیتے ہیں اور ایک سامع کی حیثیت سے آپ لوگ بغور سماعت کرتے ہیں۔ آپ لوگ ہمیشہ سوال کرنے کی کوشش کریں کیونکہ سوال کرنا اسان نہیں ہے۔ سوال کرنے سے گھبرانا نہیں ہے۔

ہماری صدا ٹرسٹ کے صدر مجیب الحسن نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ملک عزیز بھارت کے مستقبل ہیں، آپ لوگ ہم سے ہمیشہ اس بات کی ڈیمانڈ کر سکتے ہیں کہ ہمیں فیکش رائیٹنگ، ڈائریکشن، فوٹو گرافی اور اسی طرح مختلف میدانوں میں کام کرنے والے افراد سے بات کرنی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایسے افراد کو اوج فلک شکشھا سینٹر میں بلائیں تاکہ آپ لوگ اپنے کیریئر کو بہتر رخ دیے پائیں۔پروگرام کے آخر میں ہماری صدا کے فاو¿نڈر محمد ارشاد عالم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بچوں سے اس بات کا وعدہ لیا کہ مہمانوں کے قیمتی مشورروں سے فائدہ اٹھائیں اور تعلیم کے ذریعہ سے ایک کامیاب بھارتیہ شہری بنیں۔

ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ


 rajesh pande