اگر 80 سے 90 فیصد لوگوں کے ذہنوں میں صرف مودی تو میرے ذہن میں کوئی اور کیوں ہو؟: اشوک چوہان
اگر 80 سے 90 فیصد لوگوں کے ذہنوں میں صرف مودی تو میرے ذہن میں کوئی اور کیوں ہو؟: اشوک چوہان ممبئی، 2
AshokChavan on congress in Lok Sabha election 2024 


اگر 80 سے 90 فیصد لوگوں کے ذہنوں میں صرف مودی تو میرے ذہن میں کوئی اور کیوں ہو؟: اشوک چوہان

ممبئی، 28 مارچ (ہ س)۔ لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے جلسے اور اجتماعات کرکے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ اس انتخابی میٹنگ میں لیڈران اپنے اپنے انداز میں ایک دوسرے پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوان نے ایک میٹنگ میں بات کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹی ( کانگریس) پر تنقید کی۔ اشوک چوہان نے کانگریس کو خیرباد کہنے کی چونکا دینے والی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہ کیا ہوتا تو پانچ سال تک اپوزیشن میں بیٹھے رہنا پڑتا۔ کیونکہ ہماری پارٹی ( کانگریس) حکومت کے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔

اشوک چوہان نے مزید کہا کہ ، ’’اگر 80 سے 90 فیصد لوگوں کے ذہنوں میں صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہیں تو میرے ذہن میں کسی اور کو رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اس لیے میں نے یہ جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ اگر میں بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہ کرتا تو میں پانچ سالوں تک اپوزیشن میں سر پیٹتا رہتا۔ کیونکہ دہلی میں ہماری حکومت کے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ تو میں کیا کرتا ہے؟ کیا میں اپوزیشن پارٹی میں بیٹھا رہتا؟۔

واضح رہے کہ اشوک چوان کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کےبعد بی جے پی نے انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا۔ چند ہی دنوں میں لوک سبھا انتخابات کا بگل بج گیا۔ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا۔ امیدواروں کی فہرست کا اعلان کرنے کے بعد بی جے پی نے اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس میں مہاراشٹر سے اشوک چوان کا نام بھی شامل ہے۔ اس لیے اب کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے اشوک چوان کانگریس امیدواروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

ہندوستان سماچار/ نثار

/شہزاد


 rajesh pande