ادیتی راو حیدری اور سدھارتھ نے کی سگائی ، اداکارہ نے تصویر شیئر کی
اداکارہ ادیتی راو حیدری کی سدھارتھ سے شادی کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اس دوران ادیتی نے خود ایک
ادیتی راو حیدری اور سدھارتھ نے کی سگائی ، اداکارہ نے تصویر شیئر کی


اداکارہ ادیتی راو حیدری کی سدھارتھ سے شادی کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اس دوران ادیتی نے خود ایک تصویر شیئر کرکے ان بحثوں کو ختم کردیا ہے ۔ ادیتی نے سدھارتھ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری دی کہ دونوں نے شادی نہیں کی بلکہ سگائی ہوئی ہے۔

ادیتی اور سدھارتھ نے بدھ 27 مارچ کو تلنگانہ کے ونپرتھی ضلع کے سری رنگا پورم میں منگنی کی۔ اپنی منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے، ادیتی نے کیپشن میں لکھا،”اس نے ہاں کر دی ہے... انگیجمنٹ۔“ اس کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی دونوں تصاویر پر لائکس اور کمنٹس کی بارش کر دی ہے ۔ لوگوں نے خوب مبارکباد دی ہے۔ اب مداح ان کی شادی کا انتظار کر رہے ہیں۔

ادیتی اور سدھارتھ نے 'مہا سمندرم' نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران، ادیتی اور سدھارتھ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے اور وہ ریلیشن شپ میں تھے۔ وہ اکثر ایک ساتھ تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے چندی گڑھ میں بالی ووڈ اداکار راجکمار راو کی شادی میں بھی شرکت کی تھی ۔ وہ شاروانند کی شادی میں ایک ساتھ شریک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ اکثر ساتھ گھومتے بھی نظر آتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande