ممبئی، 9 دسمبر ( ہ س)۔ ممبئی کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز میں سے ایک،رونوال ریئلٹی، پلے فری اسپورٹس کے اشتراک سے، 15 دسمبر 2024 کو تھانے ہاف میراتھن کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ دوڑ رونوال 25 آور لائف، مانپاڑہ ، تھانے ویسٹ سے شروع ہوگی۔ ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی ہندوستان کے پیرا ایتھلیٹ چیمپئنز کو مصنوعی پیر فراہم کرکے، انہیں رکاوٹوں کو عبور کرنے اور چمکنے کے لیے بااختیار بنا کر براہ راست مدد کرے گی۔
ریس کا انعقاد چار کیٹیگریز 21 کلومیٹر، 10 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 1 میل میں کیا جائے گا۔
شرکاءکو کئی تحائف دیے جائیں گے، جن میں ڈرائی فٹ ٹی شرٹس، فنیشر میڈلز، ناشتہ اور ٹاپ برانڈز کے 1,000 روپے سے زیادہ مالیت کے واو¿چرز شامل ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد