کوہلی کے ساتھ تنازعہ پر سیم کونسٹاس نے توڑی خاموشی، کہا کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے 
میلبورن، 26 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے لیے اپنا ڈیبیو کرنے والے نوجوان اوپنر سیم کونسٹاس جمعرات کو میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ میں 60 رن کی اپنی دھماکہ خیز اننگز سے سرخیوں میں آئے۔ میدان میں رہنے کے دوران، کونسٹاس نے
کوہلی کے ساتھ جھگڑے پر سیم کونسٹاس نے توڑی خاموشی، کہا کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے


میلبورن، 26 دسمبر (ہ س)۔

ہندوستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے لیے اپنا ڈیبیو کرنے والے نوجوان اوپنر سیم کونسٹاس جمعرات کو میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ میں 60 رن کی اپنی دھماکہ خیز اننگز سے سرخیوں میں آئے۔ میدان میں رہنے کے دوران، کونسٹاس نے کچھ دھماکہ خیز شاٹس مارے، خاص طور پر اس نے جسپریت بمراہ کی گیندوں پر زبر دست بلے بازی کی۔ تاہم 19 سالہ اوپنر کی میدان میں وراٹ کوہلی کے ساتھ گرما گرم بحث بھی ہوئی۔

ان کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کونسٹاس نے میدان میں کوہلی کے ساتھ کیا ہوا بیان کرتے ہوئے کہا کہ جذبات ان دونوں پر حاوی ہو گئے تھے۔

کونسٹاس ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے کے بعد میدان سے باہر مسکرا رہے تھے۔ اس نوجوان کھلاڑی کو کوہلی سے متعلق واقعے سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

کونسٹاس نے براڈکاسٹر 7 کرکٹ کو بتایا، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے دونوں جذبات متاثر ہوئے ہیں۔ مجھے اس کا احساس نہیں تھا کیونکہ میں نے اپنے دستانے پہن رکھے تھے۔

کونسٹاس سے بمراہ کے خلاف ان کے منصوبوں کے بارے میں بھی پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ میرا کوئی منصوبہ نہیں تھا، میں اچھے کرکٹ شاٹس کھیلنے جا رہا تھا، لیکن بمراہ یقینی طور پر ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں اور ان پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کرنا اور ان ک پالیسی میں تبدیلی کرنا ہی اہم بات تھی۔

ہندوستھان سماچارہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande