نوادہ ، 09 دسمبر (ہ س)۔ نوادہ میں پیر کے رو ز سائبر بدمعاشوں نے بڑا معاملہ کر دیا۔ سائبر جرائم پیشہ افراد نے سائبر تھانہ کے ڈی ایس پی کو ہی لاکھوں کمائی کا جھانسہ دے دیا۔
دراصل نوادہ کے سائبر ڈی ایس پی پریا جیوتی کو ہی سائبر کرائم کرنے والے بدمعاشوں نے ٹھگی کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس کے بعد ڈی ایس پی نے اس معاملے میں نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ جہاں چھاپہ ماری کے دوران 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی ایس پی پریا جیوتی نے بتایا کہ انہیںلون دینے کے نام پر کال آئی اور پھر اسے 20 منٹ میں 5 لاکھ روپے لون دینے کو کہا گیا ۔ اس کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور پھر سائبر کرائم کرنے والے بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
چھاپہ ماری کے دوران مجموعی طور پر 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس پورے واقعہ کی معلومات سینئرافسر کو دی گئی اور اس معاملے میں تحقیقات کو تیز کرتے ہوئے پہلے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ یہ پورا معاملہ وارث علی گنج بلاک کے چکوے گاؤں کا ہے۔ جبکہ تمام گرفتار ملزمین کی شناخت پرمود کمار ولد نریش داس ، جیوتیس کمار ولد بھولاچودھری ، امیت کمار ولد انیل کمار ، رینو دیوی شوہر وجے سنگھ ، سدھانشو کمار ولد بچن پرساد ، پارس کمار ولد منوج تانتی یہ لوگ میر بیگھا کے رہنے والے ہیں۔
وہیں بھوانی بیگھا کے اشوک رام کے بیٹے دھیرج کمار اور کھیرا گاؤں کے چترنجن سنگھ کے بیٹے پپنجے کمار، یہ سبھی وارث علی گنج بلاک کے رہنے والے ہیںاور کوا کول بلاک کے بھوانی بیگھا گاؤں کے شرون مہتو کا بیٹا سورو کمار کو گرفتار کیا گی اہے۔ پولیس نے ان سبھی کے پاس سے 19 موبائل ، 1 کار ، 2 بائک ، آدھار 2، پاس بک 2، پین کارڈ 1، ووٹر شناختی کارڈ 1، پاس بک 1 اور کئی سم برآمد کی ہیں ۔ یہ تمام سائبر جرائم پیشہ لون فراہم کرنے کے نام پر فراڈ کرتے ہیں۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس کو کافی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan