ہندوستان-آسٹریلیا نے سی سی ای اے جائزہ میٹنگ میں مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
نئی دہلی، 09 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے (سی سی ای اے) سے متعلق ایک تین روزہ جائزہ اجلاس 6 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس جائزہ میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت راجیش اگروال، ایڈیشنل سکریٹری اور چیف نی
ا


نئی دہلی، 09 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے (سی سی ای اے) سے متعلق ایک تین روزہ جائزہ اجلاس 6 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس جائزہ میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت راجیش اگروال، ایڈیشنل سکریٹری اور چیف نیگوشیئٹر، محکمہ کامرس نے کی، جبکہ آسٹریلوی وفد کی قیادت روی کیولرام، فرسٹ اسسٹنٹ سکریٹری اور چیف نیگوشیئٹر، محکمہ خارجہ اور تجارت نے کی۔

وزارت تجارت اور صنعت نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 4 سے 6 دسمبر 2024 تک ہونے والا سی ای سی اے اجلاس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ وزارت نے کہا کہ یہ جائزہ اجلاس 19 سے 22 اگست 2024 تک سڈنی میں ہونے والے مذاکرات کے 10ویں دور کے بعد ہے، جس میں دونوں فریقوں نے سی سی ای اے کے مختلف پہلوؤں پر اہم پیش رفت کی تھی۔

وزارت نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ یہ جائزہ میٹنگ ان کوششوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تھی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سپلائی چین اور زراعت کے شعبے سے متعلق امور پر تعمیری بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے کے جلد از جلد تکمیل کے لیے آگے کی راہ کا خاکہ پیش کیا۔

وزارت تجارت نے کہا کہ میٹنگ میں ہونے والی بات چیت میں سی ای سی اے کے کئی اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا، بشمول سامان، خدمات، نقل و حرکت، زرعی ٹیکنالوجی کے تعاون اور دیگر شعبوں میں تجارت۔ میٹنگ میں، دونوں فریقوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا کہ سی سی ای اے دونوں ممالک کے لیے بامعنی فوائد اور متوازن نتائج فراہم کرے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان-آسٹریلیا علاقائی اور عالمی اقدامات جیسے کہ انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک برائے خوشحالی (آئی پی ای ایف) اور سہ فریقی مضبوط سپلائی چین انیشیٹو (ایس سی آر آئی) میں بھی کلیدی شراکت دار ہیں۔ ہندوستان-آسٹریلیا نے سی سی ای اے فریم ورک کے تحت مسلسل تعاون اور بات چیت کے ذریعے اقتصادی ترقی، زرعی ترقی اور علاقائی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ فریم ورک علاقائی تعاون کو بڑھانے اور انڈو پیسیفک خطے میں سپلائی چین کی لچک کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande