وارڈ ممبر کالیوی کے لئے قتل
لاتیہار، 27 دسمبر (ہ س)۔ صدر تھانہ علاقہ کے اُلگاڑا گاو¿ں کے رہنے والے وارڈ ممبر بال گووند ساہو کا جمعرات کی رات جھارکھنڈ سنگھرش جن مکتی مورچہ کے نکسلیوں نے تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا۔ بال گووند ساہو اُلگاڑا گاو¿ں میں اورنگا ندی پر پل کے ت
Ward member murdered for levy


لاتیہار، 27 دسمبر (ہ س)۔ صدر تھانہ علاقہ کے اُلگاڑا گاو¿ں کے رہنے والے وارڈ ممبر بال گووند ساہو کا جمعرات کی رات جھارکھنڈ سنگھرش جن مکتی مورچہ کے نکسلیوں نے تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا۔ بال گووند ساہو اُلگاڑا گاو¿ں میں اورنگا ندی پر پل کے تعمیراتی کام میں بھی منشی کا کام بھی کرتے تھے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کل رات بال گووند ساہو پل کے تعمیراتی کام کے دوران سائڈنگ پر ٹھہرے ہوئے تھے۔ اسی دوران رات کے وقت تقریباً 8 سے 10 مسلح نکسلی وہاں پہنچے اور بال گووند ساہو کو پکڑ کر دریا کے کنارے لے گئے۔ وہیں بال گووند کو پیٹنے کے بعد تیز دھار ہتھیار سے مار ڈالا۔ بعد ازاں نکسلیوں نے پمفلٹ بھی پھینک کر اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لیکن مشتعل گاو¿ں والوں نے پولیس کو متوفی کی لاش کو موقع سے نہیں ہٹانے دیا۔

گاو¿ں والوں کا کہنا تھا کہ فوری طور پر سرکاری ملازمت اور متوفی کے لواحقین کو مالی امداد کے بعد ہی لاش اٹھانے کی اجازت دی جائے گی۔ یہاں متوفی کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد بھی گاو¿ں کے وارڈ ممبر تھے۔ گزشتہکچھ مہینوں سے وہ پل کی تعمیر کے کام میں بطور منشی بھی کام کر رہے تھے۔ ٹھیکیدار کو نکسلیوں نے کئی بار رنگداری کے لئے دھمکی دی تھی۔ اسی دوران اس کے والد کو کل رات قتل کر دیا گیا۔

اس معاملے میں پولیس انسپکٹر پرمود کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande