راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
ناگپور، 27 دسمبر (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سنگھ نے کہا ہے کہ مشہور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سنگھ کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ راشٹر
RSS condoles the death of Manmohan Singh


ناگپور، 27 دسمبر (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سنگھ نے کہا ہے کہ مشہور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سنگھ کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے اپنے ایکس ہینڈل پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت اور سرکاریہ واہ دتاتریہ ہوسبالے کے حوالہ سے لکھا گیا، ”پورا ملک ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اور ملک کے سینئر لیڈر ڈاکٹر سردار منموہن سنگھ کے انتقال سے بہت غمزدہ ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ان کے خاندان اور ان گنت چاہنے والوں اور مداحوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔“

سنگھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،”ڈاکٹر منموہن سنگھ ایک عام پس منظر سے آنے کے باوجود ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہوئے۔ ہندوستان کے لیے معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سنگھ کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی قدر کی جائے گی۔ ہم ایشور سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کی آتما کو سکون عطا فرمائے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande