اب بھی پھنسی ہے کوٹ پوتلی کے بورویل میں گری بچی، ریسکیو آپریشن جاری،ریٹ مائنرز بھی پہنچے
کوٹ پوتلی (راجستھان)، 27 دسمبر (ہ س)۔ کوٹ پوتلی کے کیرت پورہ کے بڑیالی کی ڈھانی میں پانچ دنوں سے جاری ریسکیو آپریشن اب تک کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ تین سالہ چیتنا 23 دسمبر کو 700 فٹ گہرے بورویل میں گر گئی تھی ۔ وہ 120 فٹ کی گہرائی میں پھنسی ہوئی ہے۔ اب ت
Girl still trapped in Borewell in Koputli


کوٹ پوتلی (راجستھان)، 27 دسمبر (ہ س)۔ کوٹ پوتلی کے کیرت پورہ کے بڑیالی کی ڈھانی میں پانچ دنوں سے جاری ریسکیو آپریشن اب تک کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ تین سالہ چیتنا 23 دسمبر کو 700 فٹ گہرے بورویل میں گر گئی تھی ۔ وہ 120 فٹ کی گہرائی میں پھنسی ہوئی ہے۔ اب تک ریسکیو آپریشن میں ناکامی کی وجہ سے اہل خانہ اور گاو¿ں والوں میں شدید ناراضگی ہے۔

اب تک بورویل کے متوازی 170 فٹ گہرا گڑھا کھودا جا چکا ہے۔ اس میں پائپ ڈال کرریٹ مائنرز کو نیچے اتارا جائے گا۔ ریٹ مائنرز اس گڑھے سے بورویل تک 20 فٹ لمبی سرنگ کھود کر چیتنا تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم جمعرات کی رات سے ریسکیومیں تاخیر اور بارش کی وجہ سے کام متاثر ہو رہا ہے۔ آج صبح 9:30 بجے تک 170 فٹ گہرے گڑھے میں 162 فٹ لمبا پائپ ڈال دیا گیا ہے۔ اب آٹھ فٹ لمبا پائپ لگایا جائے گا۔ اس کے بعد ریٹ مائنرز کو نیچے اتارا جائے گا۔

حکام کے مطابق پائپ اور ویلڈنگ کا کام آج صبح تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے بچی کے بھوکے پیاسے ہونے اور حرکت نہ کرنے کے بارے میں کوئی واضح اطلاع نہیں دی ہے۔ چیتنا کی ماں بے ہوشی کی حالت میں ہے اور خاندان کے دیگر افراد کا رو- رو کر برا حال ہے۔ گاو¿ں والوں اور اہل خانہ نے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی کی جاتی تو بچی کو بچایا جا سکتا تھا۔

اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے ریاست بھر میں کھلے بورویلوں کو بند کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ جمعرات کو روڈ سیفٹی جائزہ اجلاس میں انہوں نے بورویل حادثات کے ذمہ دار افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ حکام نے 14 سال قبل جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل درآمد میں لاپرواہی برتی تھی۔

یکم فروری 2010 کو سپریم کورٹ نے بورویل میں گرنے کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی تھیں۔ اس کے باوجود غفلت کی وجہ سے ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ دوسہ میں رواں ماہ 9 دسمبر کو آرین نامی بچہ بورویل میں گرنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande