ممبئی ، 26 دسمبر ( ہ س )کلیان
کورٹ نے جمعرات کو کلیان میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں
ملزم شوہر اور بیوی کو 2 جنوری تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔ پولیس ان دونوں سے
باریک بینی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
کلیان
پولیس نے نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں ملزم وشال گاولی اور اس کی
بیوی ساکشی گاولی کو جمعرات کو عدالت میں پیش کیا۔ کلیان کورٹ کے جج وی اے
پاتراوالے نے دونوں کو 2 جنوری تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ کلیان پولس اس
معاملے کی پوری جانچ کر رہی ہے۔
پولیس
کے مطابق نابالغ لڑکی 23 دسمبر کو دکان سے کچھ سامان خریدنے گئی تھی۔ اسی وقت وشال
گاولی لڑکی کو اغوا کرکے اپنے گھر لے گیا۔ اس کے بعد اس نے لڑکی کی عصمت دری کی
اور بعد میں اسے قتل کر دیا۔ اس کے بعد رات دیر گئے گاولی نے اپنی بیوی ساکشی کے
ساتھ مل کر اس کی لاش کو ایک سنسان جگہ پر پھینک دیا اور بھاگ گیا۔
جب لڑکی واپس نہیں آئی تو اس کے والد نے کولسی واڑی
پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے
ہوئے معاملے کی جانچ شروع کردی۔ اگلے دن یعنی 24 دسمبر کو لڑکی کی لاش کلیان کے قریب
باپگاؤں علاقے میں ملی۔ اس کے بعد تفتیش کے بعد پولیس نے بدھ کو ملزم جوڑے کو
گرفتار کر لیا۔ اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان