جمنا نگر میں دن دہاڑے جم کے باہر فائرنگ سے دو ہلاک، ایک زخمی
یمنا نگر، 26 دسمبر (ہ س)۔ جمعرات کی صبح جمنا نگر ضلع کے گاو ں کھیڑی لکھا سنگھ میں چل رہے جم کے باہر فائرنگ سے پورا گاوں ہل گیا۔ نقاب پوش موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے شراب کے تاجر کے قریبی دوستوں کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 60 راونڈ فائر کئے۔ جس میں
جمنا نگر میں دن دہاڑے جم کے باہر فائرنگ سے دو ہلاک، ایک زخمی


یمنا نگر، 26 دسمبر (ہ س)۔

جمعرات کی صبح جمنا نگر ضلع کے گاو ں کھیڑی لکھا سنگھ میں چل رہے جم کے باہر فائرنگ سے پورا گاوں ہل گیا۔ نقاب پوش موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے شراب کے تاجر کے قریبی دوستوں کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 60 راونڈ فائر کئے۔ جس میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو سیل کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ زخمی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے پی جی آئی چنڈی گڑھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت وریندر ساکن گولنی اور پنکج ملک ساکن بڑوت یوپی اور زخمی ارجن ساکن اونہیڈی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کو دی گئی اطلاع میں متوفی وریندر کے والد پون نے بتایا کہ انہیں صبح انکت کا فون آیا اور انہوں نے اس واقعہ کی اطلاع دی۔

جائے وقوعہ سے تینوں زخمیوں کو ایک کار میں جمنا نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے وریندر اور پنکج کو مردہ قرار دیا اور شدید زخمی ارجن کو پی جی آئی چنڈی گڑھ ریفر کر دیا۔ تینوں نوجوان پاور نامی جم میں ورزش کرنے آئے تھے۔ ورزش کرنے کے بعد جب وہ گھر جانے کے لیے اسکارپیو کار میں بیٹھنے لگے تو حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ وریندر اور پنکج دونوں شادی شدہ تھے۔ پولیس موقع پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کر رہی ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر کے مردہ خانہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ دونوں مرنے والے شراب کا کاروبار کرتے تھے اور یہ معاملہ گینگ وار سے جوڑا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو دیشوال سمیت کئی پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے دونوں لاشیں برآمد کر لیں۔قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر بھیج دیا۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande