پٹنہ26دسمبر(ہ س)۔بہار میں ٹھنڈ کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں27 دسمبر سےبارش کا الرٹ بھی جاری کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بہار میں کم سے کم درجہ حرارت میں تیزی سے کمی آئے گی اور سردی میں مزید اضافہ ہوسکتاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 دسمبر کو ریاست کے بیشتر حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت 10-14 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ کئی اضلاع میں رات اور صبح کے دوران درمیانے درجے کی دھند پڑ سکتی ہے۔ 27 دسمبر کو بارش کا امکان ہے ۔
بدھ کےروز بھی بعض اضلاع میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹنہ، ویشالی ، سمستی پور ، مغربی چمپارن ، مشرقی چمپارن ، سیوان ، سارن ، گوپال گنج ، مظفر پور ، بھوجپور اور بکسر اضلاع میں دیر رات اور صبح کے اوقات میں درمیانی دھند پڑنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بکسر ، بھبھوا ، روہتاس ، اورنگ آباد ، پٹنہ ، ارول ، گیا ، نالندہ ، شیخ پورہ ، نوادہ ، لکھی سرائے ، بیگوسرائے اور جہان آباد جیسے اضلاع میں 27 سے 29 دسمبر کے درمیان بارش کا امکان ہے۔
آئندہ 5 دنوں میں شمالی بہار کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 5-8 ڈگری سیلسیس گر سکتا ہے ۔وہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3-4 ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ اندازہ کے مطابق درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو سردی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب لباس پہنیں اور گھر سے نکلتے وقت محتاط رہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan