میلبورن ٹیسٹ: سیم کونسٹاس نے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو طوفانی آغاز دیا، نصف سنچری بنائی
میلبورن، 26 دسمبر (ہ س)۔ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے نوجوان بلے باز سیم کونسٹاس کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بارڈر۔گاوسکر ٹرافی کے تحت یہاں بھارت کے خلاف کھیلے جا رہے باکسنگ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن لنچ تک 1 وکٹ پر 112 رن بنا لیے ہیں۔ عثمان خواجہ 38 اور مارنس لیبوشگن 12 رن پر کھیل رہے ہیں۔ کونسٹاس نے 65 گیندوں پر 60 رن کی سنسنی خیز نصف سنچری اسکور کی۔
اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سیم کونسٹاس اور عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ خاص طور پر کونسٹاس نے ٹی- 20 فارمیٹ کی طرح بلے بازی شروع کی۔ انہوں نے خاص طور پر بمراہ کو نشانہ بنایا اور ان کی جم کر خبر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔
خواجہ اور کونسٹاس نے 19.1 اوورز میں 89 رن جوڑے۔ رویندر جڈیجا نے اسی اسکور پر کونسٹاس کو ایل بی ڈبلیو کرکے اس شراکت کو توڑا۔ کونسٹاس نے 65 گیندوں میں 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 60 رن بنائے۔ اس کے بعد عثمان خواجہ اور مارنس لیبوشگن نے لنچ تک مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ خواجہ 38 رن پر کھیل رہے ہیں اور لیبوشگن 12 رن پر کھیل رہے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ شبھمن گل کو ڈراپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ واشنگٹن سندر کو موقع ملا ہے جبکہ کپتان روہت شرما میچ میں اوپننگ کریں گے۔ آسٹریلیا نے نیتھن میک سوینی کی جگہ سیم کونسٹاس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن