سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا 92 سال کی عمر میں انتقال 
۔ جمعرات کی شام ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی کے ایمس  میں داخل کرایا گیا تھا
ڈاکٹر سنگھ انتقال


نئی دہلی 26 دسمبر ( ہ س )۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ جمعرات کی شام ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

کانگریس پارٹی کی قیادت والی یو پی اے کے دو میعاد کے وزیر اعظم کے طور پر، وہ 2004 اور 2014 تک وزیر اعظم کے عہدے پرفائز رہے، انہوں نے اس سال اپریل تک راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اپنے سیاسی کیریئر میں، ڈاکٹرسنگھ 1991 سے راجیہ سبھا کے رکن رہے ہیں، جہاں وہ 1998 سے 2004 کے درمیان اپوزیشن کے لیڈربھی رہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے 1996-1991 کے دوران پی وی نرسمہا راؤ کی سربراہی والی حکومت میں ملک کے وزیر خزانہ کے طور پر نمایاں خدمات انجام دیں اور ملکی معیشت میں تبدیلی کرنے والی وسیع اصلاحات کیں۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ، گاہ، مغربی پنجاب میں پیدا ہوئے، جو آج پاکستان ہے۔ ڈاکٹر سنگھ کا خاندان 1947 میں تقسیم کے دوران پاکستان سے ہجرت کر کے ہندوستان آیا تھا۔ آکسفورڈ سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد، سنگھ نے 1969-1966 کے دوران اقوام متحدہ میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے نوکر شاہی کیرئیر کا آغاز اس وقت کیا جب للت نارائن مشرا نے انہیں وزارت تجارت اور صنعت میں 1970 اور 1980 کی دہائیوں کے دوران مشیر کے طور پرمقرر کیا۔ ڈاکٹر سنگھ حکومت ہند میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، جیسے چیف اکنامک ایڈوائزر (1972–1976)، ریزرو بینک کے گورنر (1982–1985) اور پلاننگ کمیشن کے سربراہ (1985–1987) تک۔

ڈاکٹرسنگھ ملک کے پہلے سکھ وزیر اعظم تھے۔ وہ جواہر لعل نہرو کے بعد پہلے وزیر اعظم بھی تھے جو مکمل پانچ سال کی مدت پوری کرنے کے بعد دوبارہ منتخب ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande