نائب وزیر اعلیٰ کی افتتاحی تقریب کے دوران بی جے پی کا ہنگامہ 
جموں, 26 دسمبر (ہ س)۔ بی جے پی رہنما اور کالاکوٹ کے رکن اسمبلی ٹھاکر رندھیر سنگھ اور ان کے حامیوں نے جمعرات کو اس مقام پر احتجاج کیا جہاں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری ایک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے والے تھے۔ مظاہرین نے موقع پر ہنگامہ برپا کرنے
Protest


جموں, 26 دسمبر (ہ س)۔

بی جے پی رہنما اور کالاکوٹ کے رکن اسمبلی ٹھاکر رندھیر سنگھ اور ان کے حامیوں نے جمعرات کو اس مقام پر احتجاج کیا جہاں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری ایک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے والے تھے۔ مظاہرین نے موقع پر ہنگامہ برپا کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں منتشر کر دیا۔

موصولہ معلومات کے مطابق، ٹھاکر رندھیر سنگھ اور ان کے حامیوں نے اس تقریب میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں نائب وزیر اعلی پل کا سنگ بنیاد رکھنے والے تھے۔رندھیر سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بطور منتخب نمائندہ انہیں سرکاری تقریب میں شامل نہ کرنا ان کے استحقاق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ نائب سزیر اعلٰی پروٹوکول کی اہمیت سے ناآشنا ہیں۔ کسی بھی مقامی رکن اسمبلی کو اس کے علاقے میں ہونے والی تقریب سے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ واضح طور پر میرے حقوق کی پامالی ہے، اور جب ہم نے اس مسئلے کو اٹھانے کی کوشش کی تو ہمیں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

سریندر چودھری نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ غیر ضروری طور پر ایسے معاملات پر سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پل بدھل حلقہ میں تعمیر ہو رہا ہے، لیکن مقام کی تنگی کی وجہ سے تقریب کالاکوٹ میں منعقد کی گئی۔ بدھل کے ایم ایل اے جاوید اقبال چودھری پہلے سے ہی تقریب میں موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande