حیدرآبادمیں موسم ابرآلود اورہلکی بارش کا آغاز
حیدرآباد ۔26 ,دسمبر (ہ س) ۔شہرحیدرآباد میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی موسم ابر آلود اور سردرہا۔ریاستی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ بعض اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ریاست کے کئی مقامات پر کہر بھی دیکھی گئی جس سے گاڑی سواروں کو مشک
حیدرآبادمیں موسم ابرآلود اورہلکی بارش کا آغاز


حیدرآباد ۔26 ,دسمبر (ہ س) ۔شہرحیدرآباد میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی موسم ابر آلود اور سردرہا۔ریاستی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ بعض اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ریاست کے کئی مقامات پر کہر بھی دیکھی گئی جس سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس اور 20 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔اضلاع میں، سدی پیٹ میں گذشتہ شام اور جمعرات کی صبح کے درمیان 3.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔حیدرآباد میں حیات نگر، ماریڈپلی، اپل، مولا علی، کاپرا، شیخ پیٹ، قطب اللہ پور، ملکاجگری، بالا نگر، مشیرآباد وغیرہ میں 2.5 ملی میٹر اور 1 ملی میٹر کے درمیان ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande