علی گڑھ میں کھادی نمائش  میں شائقین کی شرکت ، اقدام کی ستائش
علی گڑھ, 26 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ کے نمائش گراؤنڈ شلپگرام میں ڈویژنل سطح کی کھادی کی صنعتی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس نمائش میں پورے ہندوستان سے دیہی صنعت کی اکائیوں نے حصہ لیا ہے۔ جس میں شال، ساڑیاں، کشمیر کے اننت ناگ کے گرم سوٹ، راجستھان
کھادی کی نمائش دیکھتے ہوئے اے ڈی ایم


علی گڑھ, 26 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ کے نمائش گراؤنڈ شلپگرام میں ڈویژنل سطح کی کھادی کی صنعتی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس نمائش میں پورے ہندوستان سے دیہی صنعت کی اکائیوں نے حصہ لیا ہے۔ جس میں شال، ساڑیاں، کشمیر کے اننت ناگ کے گرم سوٹ، راجستھان کے ٹونک کی جٹیاں، بیکانیر کے نمکین، مغربی بنگال کے ہوگلی کے سوٹ کے علاوہ پورے اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے کھادی اداروں کے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ متھرا کی ساڑیاں، اگربتی، بخور کی چھڑیاں اور ٹھاکر جی کا لباس توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ میرٹھ کی چٹائیاں، سہارنپور کا فرنیچر، بجنور کا گڑ، سرکہ اور مقامی چینی، ہاتھرس کی مشہور ہینگ زوروں پر بک رہی ہے۔ شلپگرام نمائش میں آمنہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بچوں میں مہندی اور سلائی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مہندی کے مقابلے کی جج ڈاکٹر سدرہ علی نے اول کے لیے یاسمین، دوسرے کے لیے ثمرین اور تیسرے انعام کے لیے خوشی کا انتخاب کیا۔ اسی طرح سلائی مقابلے کے جج گارگی اپادھیائے نے پہلے انعام کے لیے فضا، دوسرے کے لیے علیشا اور تیسرے انعام کے لیے رابعہ کا انتخاب کیا۔ جیتنے والے بچوں کو نمائش کی چیئرمین اور ریجنل ویلج انڈسٹریز آفیسر سنجیدہ بیگم نے شیلڈز اور اسناد سے نوازا۔

علی گڑھ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو مینو رانا نے نمائش کا دورہ کیا اور معائنہ کیا اور ان کی طرف سے خریداری بھی کی گئی۔ نمائش میں آنے والے اسٹالز اور دکانداروں کا جوش و خروش مسلسل بڑھ رہی ہے۔ نمائش میں دیر شام کوی سمیلن اور مشاعرہ کا بھی انعقاد کیاگ یا۔ جس سے نمائش میں آنے والوں نے خوب لطف اٹھایا۔ نمائش کی چیئرمین سنجیدہ بیگم نے کہا کہ ڈویژنل سطح کی ویلج انڈسٹری نمائش 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ نمائش کا دورہ کریں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء مناسب قیمتوں پر خرید کر استفادہ حاصل کریں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande