تاریخ کے آئینے میں 24 دسمبر: 2002 میں ہوئی دلّی میٹرو کی شروعات 
جب ملک اور دنیا کی تاریخ میں 24 دسمبر کی تاریخ کا ذکر ہوگا تو دہلی میٹرو کا نام ضرور لیا جائے گا۔ اس تاریخ کو 2002 میں دہلی میٹرو کی ریڈ لائن شروع ہوئی تھی۔ اس پر شاہدرہ اور تیس ہزاری کے درمیان پہلی میٹرو چلائی گئی۔ اس وقت یہ ٹریک 8.4 کلومیٹر طویل تھ
History on this day- 24th December


جب ملک اور دنیا کی تاریخ میں 24 دسمبر کی تاریخ کا ذکر ہوگا تو دہلی میٹرو کا نام ضرور لیا جائے گا۔ اس تاریخ کو 2002 میں دہلی میٹرو کی ریڈ لائن شروع ہوئی تھی۔ اس پر شاہدرہ اور تیس ہزاری کے درمیان پہلی میٹرو چلائی گئی۔ اس وقت یہ ٹریک 8.4 کلومیٹر طویل تھا۔ دہلی میٹرو کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، اس وقت دہلی میٹرو کا نیٹ ورک تقریباً 392.44 کلومیٹر پر محیطہے جس میں 288 اسٹیشن ہیں۔

آج دلّی میٹرو کو دلّی-این سی آر کی شہ رگ کہا جاتا ہے۔اس کے ذریعہ روزانہ لاکھوں مسافر سفر کرتے ہیں۔ آج یہ نیٹ ورک دلّی کی سرحدوں کو عبور کر کے اتر پردیش کے نوئیڈا اور غازی آباد سے لے کر ہریانہ کے گروگرام، فرید آباد، بہادر گڑھ اور ہریانہ کے بلبھ گڑھ تک پہنچ گیا ہے۔

دیگراہم واقعات

1524: یورپ- بھارت سمندری راستہ دریافت کرنے والے پرتگالی ملاح واسکو ڈی گاما کا انتقال۔

1715: سویڈش فوج نے ناروے پر قبضہ کر لیا۔

1798: روس اور برطانیہ کے درمیان دوسرے فرانس مخالف اتحاد پر دستخط۔

1894: کلکتہ (کولکاتا) میں پہلی میڈیکل کانفرنس کا انعقاد۔

1921: رابندر ناتھ ٹیگور نے وشو بھارتی یونیورسٹی قائم کی۔

1924: مشہور گلوکار محمد رفیع کی پیدائش۔

1954: جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاو¿س نے آزادی حاصل کی۔

1959: بھارتی اداکار انل کپور کی پیدائش۔

1962: سوویت یونین نے نوایا زیملیہ میں جوہری تجربہ کیا۔

1967: چین نے لوپ نور کے علاقے میں جوہری تجریہ کیا۔

1986: نئی دہلی میں لوٹس ٹیمپل کو عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا۔

1987: تمل اداکار اور سابق وزیر اعلیٰ ایم جی رام چندرن کا انتقال ۔

1989: ہندوستان کا پہلا تفریحی پارک ایسل ورلڈ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کھولا گیا۔

1997: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی پیدائش۔

2000: وشواناتھن آنند شطرنج کے عالمی چیمپئن بنے۔

2002: دہلی میٹرو کا افتتاح۔ یہ شاہدرہ اور تیس ہزاری کے درمیان چلی۔

2003: امریکی محکمہ خارجہ نے 30 جون 2004 کو عراق میں اقتدار سونپنے کی تیاری شروع کی۔

2005: یورپی یونین نے خالصتان زندہ باد فورس کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا۔

2006: اسرائیل سربراہی اجلاس میں فلسطین کو بہت سی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار۔

2007: مریخ کے رازوں کو جاننے کے لیے یورپی خلائی ایجنسی کے خلائی جہاز مریخ نے مریخ کے مدار میں اپنی چار ہزار گردشیں مکمل کیں۔

2011: کیوبا کی حکومت نے 2900 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا۔

2014: سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی مدن موہن مالویہ کو بھارت رتن دینے کا اعلان۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande