جنگلات کی سروے رپورٹ جاری، ملک کےدرختوں  اور جنگلات کے رقبے میں 1445 مربع کلومیٹر کا اضافہ
نئی دہلی، 21 دسمبر (ہ س)۔ انڈیا فارسٹ اسٹیٹس رپورٹ 2023 کے مطابق ملک کے جنگلات اور درختوں کے رقبے میں 1445 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس میں جنگلات کے رقبے میں 156 مربع کلومیٹر اور درختوں کے احاطہ میں 1289 مربع کلومیٹر کا اضافہ شامل ہے۔ رپورٹ کے م
درختوں


نئی دہلی، 21 دسمبر (ہ س)۔ انڈیا فارسٹ اسٹیٹس رپورٹ 2023 کے مطابق ملک کے جنگلات اور درختوں کے رقبے میں 1445 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس میں جنگلات کے رقبے میں 156 مربع کلومیٹر اور درختوں کے احاطہ میں 1289 مربع کلومیٹر کا اضافہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگلات اور درختوں کے احاطہ میں سب سے زیادہ اضافہ دکھانے والی چار ریاستوں میں چھتیس گڑھ 684 مربع کلومیٹر کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد اتر پردیش (559 مربع کلومیٹر)، اڈیشہ (559 مربع کلومیٹر) اور راجستھان (394 مربع کلومیٹر) کا نمبر آتا ہے۔

مرکزی ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے ہفتہ کو دہرادون کے فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروگرام کے دوران یہ رپورٹ جاری کی۔ یادو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2021 کے مقابلے میں ملک کے جنگلات اور درختوں کے کل رقبے میں 1445 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فاریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) کی طرف سے ریئل ٹائم فائر وارننگ اور فارسٹ فائر سروسز پر بھی روشنی ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق، جغرافیائی طور پر لکشدیپ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے جہاں 91.33 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ جنگلات ہیں۔ اس کے بعد میزورم (85.34 فیصد) اور انڈمان اور نکوبار جزائر (81.62 فیصد) ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande