جگدل پور/ رائے پور، 21 دسمبر (ہ س)۔
چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے دربھ علاقے میں ہفتہ کو چندامیتا اور کولنگ گاو¿ں کے درمیان ایک ٹرک الٹنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ سی آر پی ایف کیمپ کے قریب پیش آئے اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 40 لوگ زخمی ہو گئے۔ سی آر پی ایف کے جوانوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری امداد فراہم کی۔ سب کو ہسپتال بھیج دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ منی ٹرک میں تقریباً 45 لوگ سوار تھے۔ سارے گاو¿ں والے مقامی بازار گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan