سابق ہوم گارڈ کا فلڈلائٹ ٹاور پر چڑھ کر ملازمت کی بحالی کا مطالبہ
سابق ہوم گارڈ کا فلڈلائٹ ٹاور پر چڑھ کر ملازمت کی بحالی کا مطالبہحیدرآباد، 21 دسمبر (ہ س)۔ ملازمت پربحال کرنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ایک سابق ہوم گارڈ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ ٹاور پرچڑھ گیا۔ انجینلو نامی اس سابق ہوم گارڈ
سابق ہوم گارڈکا فلڈلائٹ ٹاورپرچڑھ کر ملازمت پر بحالی کامطالبہ


سابق ہوم گارڈ کا فلڈلائٹ ٹاور پر چڑھ کر ملازمت کی بحالی کا مطالبہحیدرآباد، 21 دسمبر (ہ س)۔ ملازمت پربحال کرنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ایک سابق ہوم گارڈ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ ٹاور پرچڑھ گیا۔ انجینلو نامی اس سابق ہوم گارڈ نے دعویٰ کیا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے قبل تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے پر اسے 250 دیگر ہوم گارڈس کے ساتھ ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔ اُس وقت کی حکومت نے تحریک کو دبانے کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔ انجینلو نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران وزیراعلی ریونت ریڈی نے ہوم گارڈس کو دوبارہ خدمات پربحال کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم، ریاست میں کانگریس کی حکومت کو برسراقتدار آئے ایک سال گزر گیا، لیکن وزیر اعلیٰ اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے۔ انجینلو نے کہا کہ تمام 250 سابق ہوم گارڈس کے پاس مناسب دستاویزات اور ثبوت موجود ہیں اور وہ شہرکے مختلف دفاتر میں کام کر چکے ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande